Type to search

ٹی وی اور فلم

آیوشمان کھرانہ اور راکل پریت کی فلم ‘ڈاکٹر جی’ اگلے سال جون میں ہوگی ریلیز

فلم ڈاکٹر جی

فلمی ڈسک، 2 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کالج کی زندگی پر مبنی مقبول کامیڈی ڈرامہ فلم ڈاکٹر جی اگلے سال سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

جنگلی پکچرز یقینی طور پر دھوم مچا رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے ‘بدھائی دو’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد، اسٹوڈیو نے اب 17 جون 2022 کو آیوشمان کھرانہ، راکل پریت سنگھ اور شیفالی شاہ کی فلم ‘ڈاکٹر جی’ کی تھیٹر میں ریلیز کی تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔

اس فلم کے ذریعہ ہدایت کار انوبھوتی کیشپ اپنے کیریئر کی شروعات کررہی ہے۔ ہدایت کار کے طور یہ انکی پہلی فلم ہے اور سینما گھروں میں اسکے ریلیز کو لیکر وہ کافی پرجوش ہے۔

کیمپس کامیڈی ڈرامہ میں آیوشمان کو پہلی بار راکول اور تجربہ کار اداکارہ شیفالی شاہ کے ساتھ ماہر امراض نسواں (گائناکالوجسٹ) کا رول نبھاتے ہوئے دیکھنا دلچسپ ہوگا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)

 

دو کامیاب تعاون ‘بریلی کی برفی’ (2017) اور ‘بدھائی ہو’ (2018) کے بعد، آیوشمان اور جنگلی پکچرز دونوں نے باکس آفس پر ایک بار پھر سے ہیٹرک مارنے کے لیے تیار ہے-

جنگلی پکچرز کی امریتا پانڈے کہتی ہے، فلم کے مصنفین سمیت، سوربھ اور وشال نے مل کر ‘ڈاکٹر جی’ کا ایک شاندار اسکرپٹ تیار کیا ہے جسے ایک الگ سطح پر پہنچا دیا ہے- ہم اسے اگلے سال 17 جون کو سینما گھروں میں لانے کے لیے اور انتظار نہیں کرسکتے ہیں-

انوبھوتی کشیپ، جو فلم کے ساتھ فیچر ڈائرکٹر کی شروعات کررہی ہیں وہ کہتی ہے، فلم کی شوٹنگ پوری ہونے کے ساتھ ، ہم اب فلم کو سینما گھروں کے لیے تیار کرنے کے لیے کمر کس رہے ہیں-

میں آیوشمان، راکل پریت، شیفالی ، جنگلی اور ڈاکٹر جی، کی پوری ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع پاکر میں واقعی خوش ہوں-

انوبھوتی کشیپ کی ہدایت کاری میں بنی، ‘ڈاکٹر جی’ ایک کیمپس کامیڈی ڈرامہ ہے جسکے شریک تحریر سمرتی سکسینہ، وشال واگھ اور سوربھ بھارت ہے- ایوشمان کھرانہ، راکل پریت سنگھ اور شیفالی شاہ کی اداکاری والی ‘ڈاکٹر جی’ 17 جون 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

بتادیں کہ راکول پریت سنگھ کی پیدائش 10 اکتوبر 1990 کو نئی دہلی کے ایک پنجابی گھرانے میں ہوئی۔ انکی اسکولی تعلیم آرمی پبلک اسکول ڈھولہ کون، اور دہلی یونیورسٹی کے کالج جیسس اینڈ میری کالج سے ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)

راکول کے والد کلویندر سنگھ ایک آرمی آفیسر تھے، انکی والدہ رینی سنگھ ہے۔ انکا چھوٹا بھائی امن پریت سنگھ فلم رام راجیہ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں۔

راکول پریت نے سال 2009 میں کنڑ فلم گیلی سے ڈیبیو کیا، سال 2013 میں آئی تیلگو فلم کیراتم سے تیلگو فلموں میں ڈیبیو کیا، سال 2014 میں تھادیارا تھاکا سے تامل فلم میں ڈیبیو کیا، اور بالی ووڈ میں سال 2014 میں آئی یاریاں فلم سے ڈیبیو کیا تھا۔

کون ہے شیفالی شاہ

بتادیں کہ شیفالی شاہ کی پیدائش 20 جولائی 1972 کو ہوئی۔ شیفالی، بالی ووڈ اور ٹی وی کی دنیا میں اپنے شاندار کام کے ذریعہ کافی نام کما چکی ہے۔

وہ رنویر سنگھ، پرینکا چوپڑا، اور انوشکا شرما اسٹارر فلم دل دھڑکنے دو میں انیل کپور کی بیوی کے کردار میں نظر آئی تھی۔ اسکے علاوہ انکے ویب سیریز دہلی کرائم نے بھی کافی سرخیاں بٹوری ہے۔ اس ویب سیریز میں شیفالی نے خاتون پولیس کا کردار نبھایا ہے۔

Tags:

You Might also Like