Type to search

قومی

ان لاک 2 کے لیے جاری ہوئی گائیڈلائنس، اس دن تک بند رہیں گے اسکول اور کالج

lockdown hyd

دہلی،30جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حکومت نے ان لاک 1 کے بعد پیر کی رات کو ان لاک 2 کے لیے گائیڈلائنس جاری کیے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سبھی تعلیمی ادارے ، اسکول اور کالج بند رہیں گے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے لاگو لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کے لیے پہلے ان لاک 1 کے تحت کچھ ڈھیل دی گئی تھی اور اب حکومت نے ان لاک -2′ کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزرات داخلہ ان لاک 2 کے لیے جاری کی گئی گائیڈلائنس 30جون کو ان لاک 1کے پورے ہونے کے بعد یکم جولائی سے لاگو ہوگی۔

 

نئی گائیڈلائنس میں کہا گیا ہے کہ اسکول، کالج اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ سب 31جولائی تک بند رہیں گے۔ بتادیں کہ ملک بھر میں سبھی اسکول، انسٹی ٹیوٹ ، کالج کورونا وائرس وبا کی وجہ سے مارچ کے مہینے سے ہی بند ہیں۔ وہیں ان لاک 1 کی گائیڈلائنس میں حکومت نے کہا تھا کہ اسکول اور تعلیمی اداروں کو کھولنے کے بارے میں فیصلہ جولائی میں حالات کو مدنظر رکھ کر لیا جائے گا۔ اسکول اور سبھی ادارے بند ہونے کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی کے نقصان کو کم کرنے کے لیے انہیں آن لائن ہی پڑھانے کے کافی کوشش کیے جارہے ہیں۔

 

گائیڈ لائنس میں یہ بھی کہا گیا ہے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو 15جولائی سے کام کرنے کی اجازت دی جائے گی، جسکے لیے ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ بذریعہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار جاری کیا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like