Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ کے ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ گوڑ کورونا مثبت

padmarao-goud

حیدرآباد،30جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ میں کورونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ اب اسکی زرد میں رہنما اور وزیر بھی آنے لگے ہیں۔ پیر کی صبح تلنگانہ کے وزیر محمد محمود علی کے کورونا مثبت نکلنے کی خبر کی چرچہ پورے شہر میں ہوتی رہی اب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ٹی پدما راؤ گوڑ کورونا کے شکار ہوگئے ہیں۔

اسی سلسلہ میں تلنگانہ کے ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ گوڑ کو بھی کورونا مثبت رپورٹ آئی ہے۔ اتنا ہی نہیں پدما راؤ کے خاندان کے دو بچے بھی کورونا انفیکشن پائے گئے ہیں۔ اسکی وجہ سے تلنگانہ میں کورونا وبا کے ایک خوفناک شکل اختیار کرنے کی بحث شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ اس وقت سبھی کو ہوم کورنٹائن میں رکھا گیا ہے اور علاج جاری ہے۔

Tags:

You Might also Like