Type to search

آٹو موبائل

ٹی وی ایس آئی کیوب ہندوستان میں لانچ، ایک چارج میں 75 کلومیٹر چلے گی

ٹی وی ایس آئی کیوب

آٹو ڈسک، 10 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی موٹر سائیکل ساز کمپنی ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے اپنا نیا الیکٹرک اسکوٹر ٹی وی ایس آئی کیوب الیکٹرک ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔ اسکی دہلی آن روڈ قیمت 1،08،012 روپے ہے۔

بجاج کے بعد ٹی وی ایس دوسری ہندوستانی کمپنی ہے جس نے ہندوستانی بازار میں اپنا الیکٹرک اسکوٹر لانچ کیا ہے۔

کمپنی نے بکینگ شروع کردی ہے۔ گراہلک اسے کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ یا ڈیلرشپس پا کر بک کرسکتے ہیں۔ جہاں انہیں 5000 روپے کی ٹوکن رقم دینی ہوگی۔

کمپنی نے اسے خاص کر نوجوانوں کو نظر میں رکھ کر بنایا ہے۔ کمپنی نے اسے وائٹ کلر ویرینٹ میں لانچ کیا ہے۔ اس میں کرسٹل کلیئر ایل ای ڈی ہیڈلیمپس ، آل ایل ای ڈی ٹیل لیمپس اور ایک الیومینیشن لوگو دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی اپنے نئے اسکوٹر آئی کیوب کے ہر مہینے 1000 یونٹ تیار کرئے گی اور پہلے کچھ دنوں میں تقریبا 100 یونٹ فروخت کرنے کی امید ہے۔

اسکوٹر کے لانچنگ ایوینٹ پر ٹی وی ایس موٹر کے چیرمین وینو شرینواسن نے کہا کہ ٹی وی ایس موٹر سبھی گراہکوں کو نظر میں رکھا کرتی ہے۔ کمپنی کی توجہ گرین اور کنیکٹیڈ نوجوانوں پر ہے۔ ہم نے انہیں ٹی وی ایس الیکٹرک کے پورٹ فولیو میں شامل کیا ہے۔

اسکوٹر کا پرفارمینس

ٹی وی ایس کے آئی کیوب الیکٹرک میں پاور کے لیے 4.4 کلوواٹ کا الیکٹرک موٹر دیا گیا ہے۔

اسکوٹر کا رینج

اس میں 75 کلومیٹر کا رینج ملتا ہے۔ عام زبان میں سمجھے تو یہ ایک بار مکمل چارج ہونے پر 75 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

اسکوٹر کی رفتار

ٹی وی ایس آئی کیوب اسکوٹر کی رفتار کی بات کریں تو اس الیکٹرک اسکوٹر کی ٹاپ اسپیڈ 78 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ الیکٹرک اسکوٹر 4.2 سکنڈ میں صفر سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرسکتی ہے۔

اسکوٹر کی کنیکٹیویٹی

ٹی وی ایس کا یہ نیا الیکٹرک اسکوٹر نیکسٹ جنریشن ٹی وی ایس اسمارٹ ایکس کنیکٹ پلیٹ فارم پر کام کرتا ہے۔ اس میں اڈوانس ٹی ایف ٹی کلسٹر دیا گیا ہے۔

گراہک ٹی وی ایس آئی کیوب ایپ کے ذریعہ اسکوٹر کے کئی فیچرس تک رسائی کرسکتے ہیں۔ ان میں جیو فینسینگ، ریموٹ بیٹری چارج اسٹورس، نیویگیشن اسسٹ، لاسٹ پارک لوکیشن، ان کمنگ کال الرٹ، ایس ایم ایس الرٹ شامل ہے۔

کنٹکٹ لیس تجربہ

کورونا بحران کے دور میں گراہکوں کو کمپنی کی طرف سے کنٹکٹ لیس تجربہ دیا جارہا ہے۔ کمپنی کی طرف سے گھر بیٹھے ٹیسٹ ۔ رائیڈ ، ہوم ڈیلیوری اور ہوم چارجینگ انسٹالیشن کی سہولت دی جارہی ہے۔

ٹی وی ایس آئی کیوب کے فیچرس

بہترین رائیڈنگ تجربے کے لیے آئی کیوب الیکٹرک میں کئی ہائی ٹیک فیچرس دیئے گئے ہیں۔ ان میں کیو۔پارک اسسٹ، ملٹی۔سلیکٹ اکنامی اور پاور موڈ، ڈے اینڈ نائیٹ ڈسپلے اور ریجنریٹ بریکنگ شامل ہے۔

سیٹ کے نیچے ہیلمیٹ رکھنے کی جگہ دی گئی ہے

اور وہیں آپکے فون کو چارج کرنے کے لیے چارجینگ یو ایس بی پورٹ دیا گیا ہے۔ رائیڈر کو رات کے وقت میں دقت نہ ہو اس لیے یہاں ایک لائٹ بھی دی گئی۔

ٹی وی ایس آئی کیوب اسکوٹر کا وزن 118 کلو ہے۔

بریک سائز اور ٹائپ : سامنے کا 220ایم ایم ڈسک اور ریئر: 130ایم ایم ڈرم۔

Tags:

You Might also Like