Type to search

آٹو موبائل

 ٹی وی ایس کی جوپیٹر بی ایس 6  جلد ہوگی لانچ

آٹو ڈسک،19مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی ایس موٹر کمنی نے بی ایس 6 ماڈل ٹی وی ایس جوپیٹر کے آفیشل لانچ سے پہلے اسکی تکنیکی معلومات سے پردہ ہٹا لیا ہے۔ بتادیں کہ کمپنی نے اس اسکوٹر کی قیمتوں کا اعلان پہلے ہی کردیا ہے۔ جسے تین ماڈلس اسٹانڈرڈ، زیڈ ایکس، اور کلاسک میں لانچ کیا جائے گا۔ نئی جوپیٹر بی ایس 6 کے ایکس شوروم قیمت61449 روپے رکھی گئی ہے۔ وہیں اسکے زیڈ ایکس ماڈل کی ایکس دوروم قیمت 63449 روپے ہے۔ اسکوٹر کے ٹاپ ماڈل کلاسک کی دہلی ایکس شوروم قیمت 67911 روپے رکھی گئی ہے۔جوپیٹر کے سبھی بی ایس 6 ویرینٹ کے پچھلے حصے میں ڈرم بریکس دیئے گئے ہیں۔ اس بات کی کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے کہ مستقبل میں کمپنی ڈسک بریک ویرینٹ کو لانچ کرئے گی یا نہیں۔

بی ایس 6 ماڈل نئی جوپیٹر میں ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے 109 سی سی کا سنگل سلنڈر ، ایئر ۔ کولڈ انجن لگایا ہے جو اب فیول۔ انجیکٹیڈ تکنیک کے ساتھ آیا ہے۔ یہ انجن 5000 آر پی ایم پر 7.3 بی ایچ پی پاور جنریٹ کرتا ہے۔ جو عام ماڈل سے 0.5 بی ایچ پی کم ہے۔ وہیں اسکوٹر کا انجن 7500 آر پی ایم پر عام 8.4 این ایم پیک ٹرک جنریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ باقی بدلاؤ میں اسکوٹر کی بیٹری کو سیٹ کے نیچے کی جگہ اب اگلے ایپرون میں لگایا ہے جسکے نتیجہ کے طور پر نئی جوپیٹر میں 17 لیٹر کی جگہ 21 لیٹر جگہ ملی ہے۔ اسکوٹر کے فیول ٹینک کو بھی 5 کی جگہ 6 لیٹر کا بنایا گیا ہے جس سے اسکی رینج میں فرق آیا ہے۔

Tags:

You Might also Like