Type to search

آٹو موبائل

ٹی وی ایس ایکسل 100 ہندوستان میں لانچ، قیمت 43889 روپے

آٹو ڈسک،24مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے بی ایس 6 انجن والی ایکس ایل 100 موپیڈ جسکی شروعاتی قیمت 43889 روپے رکھی گئی ہے- ٹی وی ایس ایکسل 100 بی ایس 6 میں 99.7 سی سی کا فیول انکجیکٹ انجن لگایا گیا ہے جو 6000 آر پی ایم پر 4.3 بی ایچ پی پاور اور 3500 آر پی ایم پر 6.5 این ایم پیک ٹرک جنریٹ کرتا ہے- بی ایس 4 ماڈل سے مقابلہ کریں تو نئے ماڈل میں لگا انجن تھوڑا کم دمدار ہے لیکن بی ایس 6 ماڈل ایندھن کے معاملے میں 15 فیصد ذیادہ کفایتی ہے- یہ موپیڈ تین ویرینٹ – ہیوئی ڈیوٹی ٹچ اسٹارٹ، ہیوئی آئی ٹچ اسٹارٹ اسپیشل ایڈیشن اور ٹاپ ماڈل کمفرٹ آئی-ٹچ اسٹارٹ میں دستیاب کرائی گئی ہے-

پچھلے ماڈل کے مقابلے میں نئی ٹی وی ایس ایکسل 100 کی قیمت میں تقریبا 3500 روپے کا اضافہ ہوا ہے- ویرینٹس کی بات کریں تو ہیوئی ڈیوٹی آئی ٹچ اسٹارٹ کی دہلی ایکس شوروم قیمت 43889 روپے ہے- وہیں اسکے ہیوئی ڈیوٹی آئی ٹچ اسٹارٹ ایس آئی کی قیمت 43994 روپے ہے- موپیڈ کے ٹاپ ماڈل مارکٹ آئی – ٹچ اسٹارٹ کی قیمت 44614 روپے رکھی گئی ہے- اسٹائل اور ڈیزائن کی بات کریں تو نئی موپیڈ کل ملاکر پچھلے ماڈل کے برابر رکھی گئی ہے لیکن پچھلے ماڈل کے مقابلے اسکا وزن 1.5 کلوگرام بڑھ گیا ہے-

Tags:

You Might also Like