Type to search

آٹو موبائل

آ گیا بی ایس 6 ٹی وی ایس این ٹورک 125 اسکوٹر

آٹو ڈسک،14فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی ایس این ٹورک 125 کی شروعاتی قیمت 65975 روپے ہے- بی ایس 4 ماڈل کی طرح بی ایس 6 ماڈل بھی تین ویرینٹ میں دستیاب ہے- وہیں بی ایس 4 ماڈل کے مقابلے بی ایس 6 ایٹ ٹورک اسکوٹر کی قیمت قریب 10 ہزار روپے زیادہ ہے-

ٹی وی ایس نے ابھی اپ گریڈ این ٹورک کو آفیشل لانچ نہیں کیا ہے- لیکن ویب سائٹ پر اسکی قیمت اپ ڈیٹ کردی گئی ہے- بی ایس 6 ماڈل میں اپ ڈیٹ انجن کے علاوہ اسٹائلنگ اور فیچر میں کئی بدلاؤ ہوئے ہیں یا نہیں، اسکی معلومات اسکوٹر کی لانچنگ کے وقت سامنے آئے گی- حالانکہ امید کی جارہی ہے کہ بی ایس 6 این ٹورک 125 اسکوٹر میں کچھ نئے فیچر ملیں گے- ساتھ ہی اسکی ڈیزائن میں بھی کچھ بدلاؤ دیکھنے کو مل سکتے ہیں-

ٹی وی ایس این ٹورک 125 میں 124.79 سی سی کا انجن ہے- بی ایس 4 ورژن میں یہ انجن 7500 آر پی ایم پر 9.1 بی ایچ پی کا پاور اور 5500 آر پی ایم پر 10.5 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے- اس انجن کے بی ایس 6 ورژن میں مینول انجکشن سسٹم دیئے جانے کی امید ہے-

Tags:

You Might also Like