Type to search

فیشن

 ڈیپ نیک گاؤن اور ڈائمنڈ کے بھاری نیکلیس میں جھانوی کپور کا بولڈ انداز

ڈیپ نیک گاؤن جھانوی

فیشن ڈسک، 8 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال ہی میں فلم گڈ لک جیری میں نظر آچکی بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور  بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے کام سے اپنی پہچان بنا چکی ہے- اپنی خوبصورت اداؤں سے وہ اپنے فینس کو زخمی کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتی-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

 

سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی اور اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے بولڈ انداز سے فینس کے ہوش اڑا دیتی ہے-

 

 

آئے دن اداکارہ ایک نئے انداز میں اپنی فوٹوز اپ لوڈ کر کے اپنے چاہنے والوں کی دھڑکنوں کو تیز کردیتی ہے-

 

فلم دھڑک سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی جھانوی آج کئی فلموں میں اپنی ایکٹینگ کا دم دیکھا چکی ہے- ناظرین نے بھی جھانوی کی ایکٹینگ کو خوب پسند کیا ہے- وہ ایکٹینگ کے ساتھ اپنی بولڈنیس کو لیکر سرخیوں میں رہتی ہے-

 

 

جھانوی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی لیٹسٹ فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کی ہے- ان فوٹوز میں وہ کسی ماڈرن پرنسیس سے کم نہیں لگ رہی ہے-

 

 

تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جھانوی نے بز کلر کا گاؤن پہنا ہے، جسکا نیک بہت ڈیپ ہے- اس گاؤن کے ساتھ جھانوی نے ڈائمنڈ کا بھاری نیکلیس پہنا ہے- جو انکے لک کو اور بھی ایلیگنٹ بنارہا ہے——

 

 

اس سے پہلے نیتا مکیش امبانی کلچلرل سنٹر کے افتتاح کے موقع پر جھانوی کا اسٹائل دیکھنے کے قابل تھا- ایونٹ کے دوسرے دن اداکارہ جھانوی کپور نے بے حد گلیمرس لک کیری کرکے انٹری کی تھی اور سب کی نگاہیں انکے لک پر تھم گئی- لک کی بات کریں تو اس ایونٹ کے لیے جھانوی کپور نے اسٹرپ لیس بلیک اینڈ وائٹ گاؤن پہنا تھا-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

 

 

ڈیپ نیک گاؤن کے ساتھ اداکارہ نے میچینگ نیکلیس ، ہاتھوں میں کنگن پہنے، کھلے بالوں پر ڈریس سے میچنگ ٹکا، میک اپ اور نیوڈ لپیسٹک میں اداکارہ کی خوبصورتی دیکھتے ہی بن رہی تھی-

 

 

اپنے حسن کا جلوہ بکھرتی اداکارہ نے کیمرے کے سامنے خوبصورت پوز دیئے، کام کی بات کریں تو جھانوی کپور کو آخری بار فلم ملی میں دیکھا گیا تھا- جھانوی کی آنے والی فلم بوال ہے-

 

 

اداکارہ جھانوی نے سال 2018 میں آئی فلم دھڑک سے ڈیبیو کیا، اسکے بعد سال 2020 میں گھوسٹ اسٹوریز، انگریزی میڈیم ، گنجن سکسینہ: دی کارگل گرل، روحی جیسی فلموں میں کام کرچکی ہے- بتادیں کہ جھانوی کپور کی پیدائش 6 مارچ 1997 کو ہوئی۔

Tags:

You Might also Like