Type to search

ٹی وی اور فلم

ہیما مالینی نے کورونا وائرس کو لیکر ویڈیو شیئر کیا

hema-malini lockdown

فلمی ڈسک،26اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے قہر کے درمیان اداکارہ اور متھرا سے رکن پارلیمنٹ ہیما مالینی کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں ہیما مالینی ملک میں کورونا وائرس سے بڑھ رہے انفیکشن کی تعداد کو لیکر تشویش ظاہر کررہی ہے۔ ویڈیو کو ہیما مالینی نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ بتادیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران اداکارہ لگاتار لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ایسے میں ہیما مالینی کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔

اس ویڈیو میں ہیما مالینی کہے رہی ہے۔ ساتھیوں ملک میں کورونا وائرس سے انفیکشن کی تعداد لگاتار بڑھتی جارہی ہے۔ دیکھنے میں آرہا ہے کہ کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی بھی کررہے ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہ لاک ڈاؤن جلدی ختم ہوجائے اور تیسرے لاک ڈاؤن کی ضرورت نہ پڑے اور یہ جو چھوٹی سی چھوٹ ملی ہے وہ ختم نہ ہو، تو آپ کو سماجی دوری کا خیال رکھنا ہوگا۔ فیس ماسک، رومال، گمچھا یا دوپٹے کا استعمال کریں۔

ویڈیو میں ہیما مالینی آگے کہے رہی ہے میڈیا عملہ، پولیس عملہ، صحت عملہ اور سرکار کا پورا تعاون کریں، انتظامیہ کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔ اگر آپ نے کوئی لاپرواہی کی، تو وہ آپ اور آپ کے خاندان پر بھاری پڑے گا۔ میں چاہتی ہوں اور پورا ملک بھی یہی چاہتا ہے کہ یہ لاک ڈاؤن جلدی سے جلدی ختم ہوجائے۔ تو آپ گھر پر رہیئے۔ محفوظ رہیئے۔ ہیما مالینی کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس پر خوب کمنٹ کررہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like