Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ اویکا گور فلم ‘کہانی ربڑ بینڈ کی’ سے کریں گی بالی ووڈ ڈیبیو

کہانی ربڑ بینڈ کی

فلمی ڈسک، 1 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2008 سے کلرس چینل پر نشر ہوئے مشہور شو بالیکا ودھو میں اپنی شاندار اداکاری سے لاکھوں دل جیتنے والی چھوٹے پردے کی خوبصورت اداکارہ اویکا گور بالی ووڈ میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے-

صرف 11 سال کی عمر میں ہی آنندی بن کر لوگوں کے دلوں میں اپنے لیے جگہ بنانے والی اویکا گور ساؤتھ فلموں میں کام کرنے کے بعد ہندی سینما کا رخ کررہی ہیں-

 

آنے والی سوشل میڈیا فلم کہانی ربڑ بینڈ کی ، سے اویکا گور ہندی سینما میں قدم رکھ رہی ہے- ڈیبیو فلم میکر ساریکا سنجوت نے لکھا ہے اور ہدایت دی ہے-

اویکا گور پہلے تیلگو اور کنڑ فلموں میں کام کرچکی ہے، کہانی ربڑ بینڈ کی، انکی ڈیبیو ہندی فلم ہے، فلم کہانی ربڑ بینڈ کی ، میں انکے سسرال سمر کا، کے کو-اسٹار منیش رائسنگھن بھی ہیں اور انکی بھی یہ پہلی فلم ہے- اس فلم میں اویکا گور کاویہ پٹیل کا کردار نبھا رہی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Avika Gor (@avikagor)

اس فلم میں اسکیم 1992 کے سپر اسٹار پرتیک گاندھی اور کامیڈی اسٹار گورو گیرا کے ساتھ ساتھ ارونا ایرانی اور پینٹل جیسے بڑے فنکار بھی شامل ہیں-

کہانی ربڑ بینڈ کی ایک زبردست کامیڈی فلم اس دوکاندار کے اردگرد گھومتی ہے، جو ربڑ بینڈ کے نام سے کنڈوم فروخت کرتا ہے- ایک تفریح مسالہ انٹرٹینر کے ذریعہ سے یہ سوشل ڈرامہ ناظرین کو بھی آگاہ کرنے کا وعدہ کرتی ہے-

ڈیبیو فلم میکر ساریکا سنجوت کہتی ہیں، میں اس کہانی کو ناظرین کے سامنے لانے کے لیے بہت پرجوش ہوں، فلم ایسے اہم موضوع کو اس طرح سے بیان کرتی ہے جو ہندوستانی معاشرے میں کنڈوم کے پورے خیال کو قبول کرنے لائق بناتا ہے-

ساریکا سنجوت کہتی ہے، بدقسمتی سے ایک سماج کے طور پر جس چیز کی ہمیں سب سے زیادہ ضرورت ہے، اسے ہم ممنوع مانتے ہیں، اس فلم کو بننے کے پچھے کا مقصد کنڈوم کو گھریلو نام بنانا ہے- میں چاہتی ہوں کہ نوجوان میڈیکل اسٹور میں جانے اور کنڈوم مانگنے میں آرام دہ ہوں- اس میں شرمندہ ہونے کی کوئی بات نہیں-

ساریکا نے فنکاروں کے بارے میں کہا، میں اس فلم میں شامل سبھی لوگوں کی اداکاری سے بہت متاثر ہوں، میں اس سے بہتر اسٹار کاسٹ کے لیے نہیں کہے سکتی تھی-

فلم کہانی ربڑ بینڈ کی ، کا پروڈکشن مون ہاؤس پروڈکشن کے بینر تلے کیا گیا ہے، میت برادرس نے فلم کے لیے میوزک تیار کیا، جبکہ فاروق مستری سینماٹوگرافر ہیں۔

فلم کے گانوں میں مشہور سنگر کنال گنجا والا، ہرگن کور اور گیت ساگر نے آواز دی۔ یہ فلم 14 اکتوبر 2022 کو ہندوستان بھر کے پی وی آر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

بتادیں کہ اویکا گور کی پیدائش 30 جون 1997 کو ہوئی۔ اویکا گجراتی خاندان سے ہے۔ بچپن سے ہی کچھ الگ کرنے کی چاہت میں انہوں نے 10 سال کی عمر میں ایک فیشن ویک میں حصہ لیا، جس میں انہوں نے بیسٹ ماڈل کا خطاب جیتا۔

سال 2008 میں اویکا کو 8ویں انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین چائلڈ آرٹس کا ایوارڈ ملا۔

سال 2014میں ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل فلم ایوارڈ میں بہترین فیمیل ڈیبیو (تلگو) کا ایوارڈ ملا۔

بالیکا ودھو کے بعد اویکا نے سسرال سمر کا، بے انتہا، راجکمار آریان، اور لاڈو۔ویرپور کی مردانی، جیسے سیریلس کے علاوہ کئی ریالٹی شومیں بھی حصہ لیا۔

حال ہی میں، اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر فلم کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں۔ جہاں ہم اسے دیکھ سکتے ہیں، وہ خون سے رنگے سفید لباس میں نظر آرہی ہے۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اویکا نے اپنی فلم 1920 کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Avika Gor (@avikagor)

فلم ‘1920: ہاررز آف دی ہارٹ’ مہیش بھٹ نے لکھی ہے اور اس کی ہدایت کاری کرشنا بھٹ نے کی ہے۔ بھٹ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ایویکا کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کیا۔

Tags:

You Might also Like