Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس 16 میں نظر آئیں گے تاجکستان کے پستہ قد سنگر عبدو روزک

سنگر عبدو روزک

کلرس ٹی وی نے جب انسٹاگرام پر عبدو روزک کے کنٹیسٹنٹ کے طور اعلان کیا تو لوگ حیران رہے گئے کہ شو میں کوئی بچہ کیسے آسکتا ہے-
بتادیں کہ یہ آنکھوں کا دھوکہ ہے- عبدو قدم میں چھوٹے ہیں لیکن انکی عمر 19 سال ہے- وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں-


ٹی وی ڈسک، 30 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریالٹی شو بگ باس 16 یکم اکتوبر کو ٹی وی پر آنے کے لیے تیار ہے- اس شو کو ہر سال کی طرح سلمان خان ہوسٹ کریں گے اس شو کے لیے فینس کافی پرجوش ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

اس شو کے لیے سنبل توقیر، ٹنا دتہ، نمرت کور اہلووالیا اور گوتم وگ جیسے اسٹارس کا نام کنٹیسٹنٹ کے طور پر فائنل ہوا ہے- اس شو میں نئے ٹوئسٹ اینڈ ٹرنس کو دیکھنا دلچسپ ہوگا-

حال ہی میں بگ باس 16 کو لیکر پریس کانفرنس ہوئی، اس میں سلمان نے پہلے کنٹیسٹنٹ سے روبرو کرایا- یہ کنٹیسٹنٹ اور کوئی نہیں تاجکستان کے سنگر عبدو روزک ہیں، جانتے ہیں کون ہے یہ سنگر عبدو روزک-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

عبدو روزک ایک تاجکستانی سنگر ہیں، اپنے ریپنگ اسٹائل سے سنگر ایک سوشل میڈیا سنسیشن بن گئے ہیں- عبدو کا خود کا یوٹیوب چینل ہے جس پر 567کے سبسکرائبر ہیں-

سنگر عبدو روزک کی پیدائش 3 ستمبر 2003 میں تاجکستان میں ہوئی، عبدو کا بچپن میں ہی رٹکس نامی بیماری ہوگئی تھی، جسکی وجہ سے انکی لمبائی نہیں بڑھ پائی-

عبدو روزک کا ریپ گانا اوہی دل زور دنیا بھر میں مشہور ہوا- اسی گانے سے انہیں گلوکاری کی دنیا میں پہچان ملی تھی، عبدو کی گنتی دنیا کے سب سے چھوٹے سنگر میں ہوتی ہے-

عبدو روزک اپنے چھوٹے قد اور خوبصورت لک کی وجہ سے انٹرنیٹ پر چھائے رہتے ہیں، سنگر کے انسٹاگرام پر 3.8 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

عبدو روزک کے بالی ووڈ میں کئی دوست ہیں۔ سنگر کو کئی بار ویراٹ کوہلی، انوشکا شرما اور شاہد کپور جیسے بالی ووڈ اسٹارس کے ساتھ دیکھا گیا-

 

عبدو روزک جلد ایکٹین کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ گلوکار سلمان خان کی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

 

عبدو روزک کلرز ٹی وی کے ریالٹی شو ‘بگ باس 16’ میں کنٹیسٹنٹ کے طور پر نظر آنے والے ہیں- اس بات کا خلاصہ خود سلمان نے شو کی پریس کانفرنس میں کیا ہے-

 

ساتھ ہی سلمان نے عبدو کو لیکر کہا کہ انکو نہ ہی ہندی بولنے آتی ہے اور نہ ہی سمجھ میں آتی ہے- یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سنگر سلمان کے متنازعہ شو میں کب تک رہے پاتے ہیں-

Tags:

You Might also Like