Type to search

بزنس

آئی ایم سی میں وزیراعظم نے میں 5جی خدمات کا آغاز کیا

• جیو ۔ گلاس پہن پی ایم مودی نے لیا ورچیول ریئلٹی کا جائزہ
• سروس اور ڈیوائس سستی قیمتوں پر دستیاب ہونے چاہئیں ۔ آکاش امبانی


نئی دہلی، 1 اکتوبر۔ 2022 (پریس نوٹ) انڈیا موبائل کانگریس یعنی آئی ایم سی میں آج 5 جی کادھماکہ خیز آغاز ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دلی کے پرگتی میدان میں5 جی خدما ت کابٹن دبا کر آغاز کیا۔ وزیر اعظم مودی جیو ٹرو 5 جی ٹیکنالوجی کا جائزہ لینے کے لیے جیو پویلین پہنچے۔ وزیراعظم نے جیو گلاس پہن کر ورچوئل رئیلٹی کا حقیقی تجربہ کیا۔ اس دوران جیو کے چیئرمین آکاش امبانی وزیر اعظم کو جیو گلاس کے بارے میں بتاتے ہوئے نظر آئے۔ اس سے پہلے ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی نے جیو پویلین میں وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 130 کروڑ ہندوستانیوں کو ٹیلی کام انڈسٹری سے 5 جیکی شکل میں ایک شاندار تحفہ ملا ہے۔5 جیلک کے دروازے پر ایک نئے دور کی دستک ہے۔5 جی مواقع کےاننت۔ آکاش کی شروعات ہے۔

 

وزیراعظم نے اس موقع پر اپوزیشن پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوششوں سے ہندوستان میں ڈیٹا کی قیمت بہت کم بنی ہوئی۔ یہ الگ بات ہے کہ ہم نے اس پر ہنگامہ نہیں کیا، بڑے بڑے اشتہارات نہیں دئیے۔ ہم نے اس بات پر توجہ مرکوز کی کہ کس طرح ملک کے شہریوں کی سہولت بڑھے، ’ ایز ۔ آف ۔ لیونگ‘ بڑھے۔

 

افتتاحی اجلاس میں مکیش امبانی نے یقین دلایا کہ جلد ہی ملک 5G کی سپر فاسٹ انٹرنیٹ خدمات سے لطف اندوز ہو سکے گا۔ دیوالی تک منتخب میٹرو شہروں میں اور 2023 کے آخر تک ملک بھر کے ہر شہر اور ہر تعلقہ میں 5G سروس شروع ہو جائے گی۔

 

مکیش امبانی نے اشارہ دیا کہ 5G خدمات ہندوستان میں دنیا کے مقابلے سستی ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ “5G کا آغاز ہندوستان کی ٹیلی کام کی تاریخ میں کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ملک نے تھوڑی دیر سے شروعات کی ہو، لیکن ہم دنیا کے مقابلے اعلیٰ معیار اور زیادہ سستی 5G سروسز متعارف کرائیں گے۔

ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے انڈیا موبائل کانگریس میں صحافیوں کو بتایا کہ ڈیوائس اور سروس دونوں ہر ہندوستانی کے لیے سستی ہونی چاہیے۔
امبانی نے 5G کو ڈیجیٹل کام دھینو بتایا۔ انہوں نے وزیر اعظم کی قیادت میں 5G کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ 5G اگلی نسل کی کنیکٹوٹی ٹیکنالوجی سے زیادہ ہے۔ یہ ایک بنیادی ٹیکنالوجی ہے جو مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز، روبوٹکس، بلاک چین اور میٹاورس جیسی دیگر ٹیکنالوجیز کی مکمل صلاحیت کو مکمل طور پر کھول دے گی۔

بھارتی ایئرٹیل کے سنیل بھارتی متل نے وزیر اعظم کے سامنے ایک بہت ہی دلچسپ بات کہی۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی نے ٹیکنالوجی کو بہت تیز رفتاری سے آگے بڑھایا اور ہمیں یعنی باقی ٹیلی کام آپریٹرز کو اپنی رفتار میں اضافہ کرنا پڑا۔