Type to search

ٹی وی اور فلم

اویکا گور : چھوٹی سی عمر میں آنندی بن چھا گئی تھی یہ بالیکا ودھو

اویکا گور

ٹی وی ڈسک،14اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس چینل کا سپر ہٹ شو بالیکا ودھو ایک بار پھر ٹی وی پر واپسی کرچکا ہے۔ اور اسی کے ساتھ شو سے جوڑے پرانی یادیں بھی تازہ ہوگئی ہے۔

بالیکا ودھو کے آنندی اور جگیا کو لوگوں نے بھر پور پیار دیا اور آج بھی لوگ انہیں یاد کرتے ہیں۔ حال ہی میں آپ کو جگیا یعنی اویناش مکھرجی کے بارے میں بتایا تھا اور آج ہم آپ کو آنندی یعنی اویکا گور کے بارے میں بتائیں گے۔

اویکا گور نے صرف 11 سال کی عمر میں ہی آنندی بن کر لوگوں کے دلوں میں اپنے لیے جگہ بنا لی تھی۔ سال 2008 میں بالیکا ودھو شروع ہوا اور یہ 8 سالوں تک چلا۔ ویسے تو بالیکا ودھو کا تقریبا ہر کردار مشہور ہوا ۔

لیکن جتنا پیار جگیا اور آنندی کے کردار کو ملا۔ وہ شاید ہی کسی اور کو ملا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ اویکا نے بہت سی فلموں اور دیگر ٹی وی شوز میں کام کیا، پر لوگ آج بھی انہیں چھوٹی آنندی کے رول سے جانتے ہیں۔

گیارہ سال کی چھوٹی سی عمر میں ہی اویکا گور کے لاکھوں فینس بن گئے تھے۔ بالیکا ودھو میں اویکا گور راجستھانی بھندائی (بہو) بنی تھی۔ یہ شو چائلڈ میرج پر مبنی تھا۔

جس عمر میں اویکا کو یہ تک سمجھ نہیں تھی کہ چائلڈ میرج کیا ہوتا ہے، کیا یہ رسم ابھی بھی قائم ہے، اس عمر میں ایسا دمدار کردار کرنا واقعی قابل تعریف ہے۔

ایک انٹرویو میں اویکا گور نے بتایا کہ اس وقت نہ تو ٹی آر پی کی سمجھ تھی اور نہ ہی چائلڈ میرج جیسے موضوع کی۔ وہ روزآنہ اسکول کے بعد شوٹ پر جاتی اور پھر میک اپ مین سے ریاضی پڑھتی تھی۔

اویکا گجراتی خاندان سے ہے۔ بچپن سے ہی کچھ الگ کرنے کی چاہت میں انہوں نے 10 سال کی عمر میں ایک فیشن ویک میں حصہ لیا، جس میں انہوں نے بیسٹ ماڈل کا خطاب جیتا۔

بالیکا ودھو کے بعد اویکا نے سسرال سمر کا، بے انتہا، راجکمار آریان، اور لاڈو۔ویرپور کی مردانی، جیسے سیریلس کے علاوہ کئی ریالٹی شومیں بھی حصہ لیا۔ اب تو اویکا کا انداز پوری طرح بدل گیا ہے۔ وہ اور بھی خوبصورت ہوگئ ہے۔

ٹی وی کے علاوہ اویکا گور نے ہندی اور تلگو زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔ ساؤتھ میں اویکا نے کئی ٹاپ ایکٹرس کے ساتھ کام کیا۔ ہندی میں اویکا گور نے اے مارننگ واک، پاٹھشالا ، اور تیز جیسی فلموں میں کام کیا۔

فی الحال اویکا حیدرآباد میں ہے اور بالیکا ودھو کے دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہونے سے بہت ہی خوش ہے،

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر فینس کے ساتھ لائیو چیٹ بھی کیا تھا۔

اویکا گور کی پیدائش 30 جون 1997 کو ہوئی۔

سال 2008 میں اویکا کو 8ویں انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین چائلڈ آرٹس کا ایوارڈ ملا۔

سال 2009 میں 12ویں راجیو گاندھی نیشنل ایوارڈ

میں ینگ پروڈی کا ایوارڈ ملا۔

سال 2010 میں 10ویں انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈ میں

بہترین چائلڈ آرٹسٹ کا ایوارڈ ملا۔

سال 2014میں ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل فلم ایوارڈ میں

بہترین فیمیل ڈیبیو (تلگو) کا ایوارڈ ملا۔

Tags:

You Might also Like