Type to search

آٹو موبائل

جلد آنے والی ہے ٹویوٹا کی نئی کومپیکٹ ایس یو وی رائز کار

آٹو ڈسک،29اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی بازار میں مارکیٹ میں کومپیکٹ ایس یو وی سیگمنٹ کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ایک کے بعد ایک سبھی کمپنیاں اس سیگمنٹ پر فوکس کررہی ہیں۔ اسی سلسلہ میں ٹویوٹا اپنی نئی کومپیکٹ ایس یو وی رائز لانے کی تیاری میں ہے۔

دراصل االے مہینے ٹویوٹا کی نئی سب ۔ کومپیکٹ ایس یو وی رائز کا ورلڈ پریمیئر ہونے والا ہے۔ اس سے پہلے اسکی کچھ تصویریں لیک ہوگئی ہے۔ پہلی نظر میں لگتا ہے کہ ٹویوٹا کی اس نئی ایس یو وی کے پلیٹ فارم، باڈی پینل اور انٹیریئر کو ڈائی ٹسو راکی سے لیا گیا ہے۔

رائز کے فیچرس

بتادیں کہ ڈائی ہاٹسو کی اس ایس یو وی کو پچھلے دنوں ٹوکیو موٹر شو میں پیش کیا گیا ہے۔ معلوم ہو کہ ڈائی ہاٹسو موٹر ٹویوٹا کی مالکانہ حق والی کمپنی ہے۔ راکی سے کئی فیچرس ملنے کے باوجود رائز کئی اور معاملوں میں خاص ہے۔ اسکی یونیک اسٹائلنگ اسے خاص بناتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ، ٹویوٹا کی اس ایس یو وی کا براہ راست مقابلہ ہنڈائی وینیو سے ہوگا۔ موجودہ وقت میںنئی وینیو کافی مقبول ہے۔ اسکے علاوہ مہندرا کی  ایکس یو وی 300 بھی اس دوڑ میں شامل ہے۔

(فوٹو ٹیوٹر سے لی گئی ہے۔)

Tags:

You Might also Like