Type to search

آٹو موبائل

سال 2020 میں نئے بی ایس 6 انجن کے ساتھ آئے گی ٹویوٹا یارس

آٹو ڈسک،28ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جاپانی آٹوموبائل کمپنی ٹویوٹا اپنی مڈ لیول سیڈن کار ٹویوٹا یارس کو نئے بی ایس 6 اخراج کے معیار میں اپ گریڈ کرنے جارہی ہے۔ ساتھ ہی اسکی قیمتوں کا بھی خلاصہ ہوگیا ہے۔ اس سے پہلے خبریں آرہی تھی کہ ٹویوٹا اپنی اس کار کو نئے معیارات کے مطابق اپ ڈیٹ نہیں کرئے گی اور کار کو بنانا بند کردئے گی۔
اسکی جگہ کمپنی ماروتی سیاز کو ریبیج کرکے فروخت کرئے گی۔ یارس کا مقابلہ ہونڈا سٹی، ہنڈائی ورنا، اور ماروتی سیاز سے ہے۔ لیکن فروخت شاندار فیچر ہونے کے باوجود یہ فروخت میں باقی کاروں سے پچھڑ گئی۔

بی ایس 6 اپ گریڈ ہونے کے بعد ٹویوٹا یارس سیڈن کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ کیونکہ اسکے لیے کمپنی کو پاور پلانٹس میں کئی بدلاؤ کرنے ہونگے۔ رپورٹس کے مطابق بی ایس 6 میں اپ گریڈ ہونے کے بعد یارس کی قیمتوں میں تقریبا 11ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔ بی ایس 6 معیار والی یارس کی لیک ایکس شوروم قیمتوں کے مطابق انٹری لیول جے (مینول) ویرینٹ کی قیمت 8.70 لاکھ روپے ہوجائے گی۔ جبکہ ٹاپ اینڈ وی ایکس (سی وی ٹی) کی قیمتیں 14.27 لاکھ روپے تک ہوجائے گی۔

Tags:

You Might also Like