Type to search

ٹی وی اور فلم

ریما سین برتھ ڈے اسپیشل: بالی ووڈ میں فلاپ کیریئر کے بعد فلموں سے غائب

ریما سین

فلمی ڈسک،29اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج ایک ایسی بالی ووڈ اداکارہ کا جنم دن ہے، جنہوں نے بالی ووڈ میں اپنے لمبے کیریئر میں کوئی خاص مقام حاصل نہیں کیاہے، لیکن اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل میں ضرور راج کیا ہے۔ ہم بات کررہے ہیں بالی ووڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کی مشہوراداکارہ ریما سین کی۔

ریما سین کی پیدائش 29 اکتوبر 1981 کو ہوئی- اور وہ اپنی 38 ویں سالگرہ منارہی ہے- اب انہوں نے فلموں سے تھوڑی دوری بنا لی ہے۔ اور اپنے نجی زندگی میں مصروف ہے۔ لیکن ٹالی ووڈ میں آج بھی انکے لاکھوں فینس ہیں۔

کئی اشتہارات اور میوزک ویڈیو کا حصہ بننے کے بعد ریما نے سال 2000 میں سپر ہٹ تلگو فلم ’چترم’ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں جانکی کے کردار میں انہیں خوب تعریف ملی۔

1981 کو کولکتہ میں پیدا ہوئی ریما نے فردین خان کی فلم ہم ہوگئے آپ کے، سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ کولکتہ کے سینٹ تھامس اسکول سے پڑھائی کرنے والی ریما نے 2001 میں ہندی سینما میں قدم رکھا تھا۔ فلم فلاپ ہوئی اور اسکے ساتھ ہی ریما کے کیریئر پر بھی شروعاتی سوالیہ نشان لگ گیا۔

ریما سین کے کیریئر کا پتھر ثابت ہونے والی فلم ’گینگس آف واسے پور 2012، کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں۔ پردے پر ریما کے ساتھ منوج باجپئی کی کیمسٹری کو ناظرین نے خوب پسند کیا اور فلم سپر ہٹ تھی۔

2002 میں ریلیز سنی دیول کی فلم جال:دی ٹراپ، سے ریما نے ایک بار پھر ہندی فلموں میں واپسی کی، لیکن بات نہیں بنی، ہندی فلموں میں کیریئر نہیں بنتا دیکھ ریما نے ٹالی ووڈ کی طرف قدم بڑھا دیا۔

ریما نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے، لیکن سال 2006 میں آئی فلم ’مالا مال ویکلی‘ میں رتیش دیشمکھ کے مقابلے ریما کے رول کو تھوڑی سہرانا ضرور ملی۔ لیکن اسی سال ایک تامل فلم میں انہیں بیسٹ ویلن کا ایوارڈ ملا۔

ساؤتھ کی فلموں کا ہٹ چہرہ رہی ریما فی الحال اپنی فیملی کے ساتھ وقت گذار رہی ہیں۔ ریما آج کل لائم لائٹ سے دور ہی رہتی ہے۔ لیکن آج بھی انکے فینس انکا بڑے پردے پر آنے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

Tags: