Type to search

آٹو موبائل

ٹویوٹا یارس نئے انداز میں ہندوستان میں ہوئی لانچ

آٹو ڈسک،4ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ٹویوٹا نے اپنی سیڈن کار یارس کو اپ ڈیٹ کرکے بازار میں اتارا ہے۔ اس اپ ڈیٹ میں کمپنی نے 3 نئے ویرینٹ لانچ کیے ہیں۔ جن میں جے (اپشنل)، جی (اپشنل) اور وی (اپشنل) شامل ہے۔ یہ تینوں نئے ویرینٹ مینول اور سی وی ٹی گیئرباکس میں مہیا ہے۔ اسکے علاوہ کمپنی نے ٹویو ٹا یارس میں کچھ نئے فیچرس بھی شامل کیے ہیں۔ اب یارس کی قیمت 8.65 لاکھ سے 14.07 لاکھ روپے کے درمیان ہوگئی ہے۔ پہلے کے مقابلے اب اس کار کی شروعاتی قیمت قریب 62 ہزار روپے کم ہوگئی ہے۔

نیا ویرینٹ وی(اپشنل) یارس کا واحد ویرینٹ ہے۔ جس میں ڈیول ٹون کلر آپشن ملے گا۔ اسکے علاوہ اس ویرینٹ میں ڈائمنڈ کٹ آئل وہیلز ’ لیدر سیٹیس اور گرل وہ ونگ مررس پر بلیک فنیش دی گئی ہے۔ یہ فیچرس پہلے سے موجود وی ویرینٹ میں ملنے والے فیچرس کے زیادہ ہے۔ اس نئے ویرینٹ کی قیمت مینول ٹرانسمیشن کے لیے 11.97 لاکھ اور سی وی ٹی کے لیے 13.17 لاکھ روپے ہے۔ وی (اپشنل) کو یارس کے پہلے سے موجود وی اور وی ایکس ویرینٹ کے درمیان میں اتارا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like