Type to search

اسپورٹس

نئی مشکلوں میں پھنسے شکیب الحسن، آئی سی سی لگا سکتا ہے 18 مہینے کی پابندی

اسپورٹس ڈسک،29اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی شرطوں کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں وجہ بتاؤ نوٹس کا سامنا کررہے آل راؤنڈر کھلاڑی شکیب الحسن اب ایک نئی مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔ بنگالی روزنامہ ’سمکل‘ کے مطابق ایک بکی نے میچ فکسنگ کے لیے شکیب الحسن سے رابطہ کیا تھا۔ لیکن شکیب نے اسکی معلومات بین الاقوامی کرکٹ کونسل کو نہیں دی۔

آئی سی سی نے اب بنگلہ دیش ٹیم سے کہا کہ وہ شکیب کو پریکٹس سے دور رکھیں۔ آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد ٹی 20 کپتان شکیب پر قریب 18 مہینے کی پابندی لگا سکتی ہے۔ بی سی بی کے صدر نجم الحسن نے کہا، واقعی میں ابھی کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ یہی مسئلہ ہے کیونکہ ٹیم کل (چہارشنبہ کو) ہندوستان دورے کےل یے روانہ ہورہی ہے۔

حسن نے اس سے پہلے پیر کو کہا تھا شکیب ہندوستان دورے سے باہر رہے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا، مجھے یقین ہے کہ وہ (کھلاڑی) نہیں جائیں گے اور وہ اسکے بارے میں ہمیں تب بتائیں گے جب ہمارے پاس اسے کرنے کو لیکر کچھ نہیں ہوگا۔ مجھے نہیں پتہ، میں نے آج شکیب سے بات کی ہے۔ دیکھتے ہیں وہ کیا کہتے ہیں۔ یہ دوسروں کے لیے بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن مجھے معلومات ملی ہے کہ وہ نہیں جائیں گے۔

Tags:

You Might also Like