Type to search

اسپورٹس

ٹوکیو اولمپکس : ثانیہ مرزا۔ انکیتا رینا کی جوڑی پہلے راؤنڈ سے باہر

ثانیہ مرزا ٹوکیو

اسپورٹس ڈسک، 25 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رینا کی جوڑی اتوار کو ٹوکیو اولمپک ویمنز ڈبل کے پہلے دور میں یوکرین کی نادیہ کیچنوک اور لیوڈمیلا کیچنوک بہنوں سے ہار گئی۔

ثانیہ اور انکیتا نے پہلا سیٹ 6.0 سے جیت کر شاندار شروعات کی لیکن اگلے دو سیٹ میں جیت قائم نہیں رکھ سکی۔
ہندوستانی جوڑی قریب ڈیڑھ گھنٹے تک چلے اس مقابلے میں 6 . 0, 7 . 6, 10 . 8 سے ہار گئی۔

 

ٹوکیو اولمپکس ٹینس کے خواتین ڈبلز میچ میں ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور انکیتا رینا کی جوڑی کا سفر پہلے ہی میچ کے بعد ختم ہو گیا۔

ثانیہ دوسرے سیٹ میں 3-5 کی برتری ملنے کے بعد میچ جیتنے کے لیے فیصلہ کن سروس پر تھی لیکن انہوں نے دباؤ میں آکر اپنی سروس گنوا دی۔

اسکے بعد یوکرین کی جوڑی نے ہندوستانیوں کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔

ایک وقت 3-5 اسکور پر اپنی سروس گیم جیت کر ہندوستانی جوڑی کے پاس میچ کو ختم کرنے کا سنہرا موقع تھا۔ لیکن ، ہندوستانی جوڑی اپنا سروس نہیں بچ پائی اور حریف ٹیم کو واپسی کرنے کا موقع مل گیا۔

چوتھی بار ناکام ہوئی ثانیہ

بتادیں کہ ثانیہ مرزا نے بیجنگ اولمپکس 2008، میں سنیتا راؤ ، لندن اولمپکس 2012 میں رشمی چکرورتی اور ریو اولمپک 2016 میں پرارتھانہ تھومبیر کے ساتھ مل کر ویمنز ڈبلز میں حصہ لیا تھا، لیکن ہر بار وہ ناکام رہی۔

غور طلب ہے کہ ثانیہ نے خصوصی درجہ بندی کی بنیاد پر ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ڈبلیو ٹی اے کے قواعد کے مطابق جب کوئی کھلاڑی چوٹ یا بچے کی پیدائش کی وجہ سے چھ ماہ سے زیادہ کی چھٹی لیتا ہے تو وہ ایک خصوصی رینکنگ کے لیے درخواست کرسکتے ہیں۔ ایک کھلاڑی کی خصوصی رینکنگ انکے آخری ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے بعد کی عالمی درجہ بندی ہوتی ہے۔

Tags:

You Might also Like