Type to search

اسپورٹس

فیڈ کپ : چین سے دونوں خاتون سنگلز مقابلے میں ہارا ہندوستان

اسپورٹس ڈسک،4مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریتوجا بھنسلے کے پہلے مقابلے میں ہار کے بعد انکیتا رینا نے ورلڈ نمبر 29 کیانگ وانگ کو سخت مقابلہ پیش کیا لیکن آخر میں ان دونوں کی شکست سے ہندوستان کو چین کے خلاف فیڈ کپ ٹینس میں 2-0 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا، پونے کی 23 سال کی کھلاڑی ریتوجا نے چین کی ورلڈ رینکنگ میں 35 ویں مقام پر قابض شوئی ژانگ کو شروع میں سخت مقابلہ دیا، انہوں نے پہلے سیٹ میں 1-3 کی برتری قائم کی لیکن شوئی ژانگ نے آخر میں ایک گھنٹے 16 منٹ تک چلے مقابلے کو 2-6 4-6 سے جیت لیا۔

ایسے میں انکیتا پر سار دارومدار ٹک گیا تھا۔ انہوں نے پہلا سیٹ آسانی سے جیتا، لیکن آخر میں دو گھنٹے 24 منٹ تک چلے میچ میں 4-6؛ 6-2؛ 1-6 سے ہار گئی۔ اس طرح سے چین 0-2 کی برتری حاصل کرلی اور ڈبلز میچ رسمی بن گیا۔
ہندوستان اگلے میچ میں چہارشنبہ کو ازبکستان سے مقابلہ کرئےگا۔ چھ ٹیموں کی ایشیاء اوشیانا گروپ ایک میں ٹاپ پر رہنے والی دو ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

Tags:

You Might also Like