Type to search

ٹی وی اور فلم

بالیکا ودھو کی مشہور اداکارہ روپ درگاپال کا نیا فوٹو شوٹ وائرل

اداکارہ روپ درگاپال

ٹی وی ڈسک،25 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس چینل کے مشہور شو بالیکا ودھو میں سانچی کا کردار ادا کرچکی اداکارہ روپ درگاپال اپنی تصویروں کو لیکر سرخیوں میں رہتی ہے۔

ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ روپ درگاپال اکثر اپنی بولڈ اداؤں کی وجہ سے بحث میں رہتی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اسٹائلش انداز میں الگ الگ پوز دیتے ہوئے فوٹو شوٹ کرایا ہے۔

اداکارہ روپ درگاپال کرسی پر بیٹھے ہوئے گرین کلر کی ڈریس میں بے حد گلیمرس لک میں نظر آرہی ہے۔

روپ درگاپال کی اس تصویر کو دیکھنے کے بعد یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اداکارہ خوبصورتی کے معاملے میں بالی ووڈ کی اداکاراؤں سے کم نہیں ہیں۔

اداکارہ روپ درگاپل کے ٹریڈیشنل لک کو دیکھنے کے بعد آپ چاہ کر بھی اپنی نظریں نہیں ہٹا پائیں گے۔

روپ نے ایکٹینگ کی دنیا میں قدم ٹی وی کے مشہور سیریلس سی آئی ڈی سے رکھا تھا۔

تھائی۔ہائی سلٹ میں فوٹو کلک کراتے ہوئے روپ درگاپال قہر ڈھاتی نظر آرہی ہے۔

روپ، بالیکا ودھو اور کچھ رنگ پیار کے ایسے بھی ، جیسے کئی مقبول شوز کا حصہ رہی ہے۔

 

 

اداکارہ روپ درگاپال کی پیدائش 15 اکتوبر 1988 میں اتراکھنڈ کے المورا میں ہوئی۔ انہوں نے سال 2006 میں گرافک ایرا ڈیمڈ ٹو می یونیورسٹی سے انسٹرومینٹیشن اینڈ کنٹرول انجینئرنگ میں بیچلر آف ٹکنالوجی کی ڈگری حاصل کی، اداکاری میں شروعات سے پہلے وہ انفوسس میں کام کرچکی ہے۔

بالیکا ودھو میں سریکھا سیکری کے ساتھ کام کرچکی درگاپال اس شو سے خوب مشہور ہوئی۔

سال 2012 میں سونی ٹی وی پر نشر ہوئے شو سی آئی ڈی کی قسط 794 میں انہوں نے سنیتا کا کردار نبھایا۔

 اسی سال انہوں نے بال ویر میں داری پری کا کردار نبھایا۔ اور سال 15-2012 تک کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے شو بالیکا ودھو میں انہوں نے سانچی کابرا کا رول پلے کیا۔

سال 2015 میں اکبر بیربل، 2016 میں سوراگینی ۔ جوڑیں رشتوں کے سر، کچھ رنگ پیار کے ایسے بھی،  گنگا، 2017 میں وارث، 2019 میں تجھ سے ہے رابطہ، 2020 میں لال عشق جیسے شوز میں کام کیا۔

سال 2013 کے کلرس گولڈن پیٹل ایوارڈز میں روپ درگا کو ’انتہائی تیز ترار پرسنالٹی‘ کے نامزد کیا گیا تھا۔

بتادیں کہ روپ نے اسپورٹس چینل کے کریٹیو ڈائریکٹر دیپک نیلوال سے شادی کی تھی۔