Type to search

اسپورٹس

انکیتا رائنا فرنچ اوپن کوالیفائر سے باہر

انکیتا رینا

اسپورٹس ڈسک،24ستمبر (ذرائع) ہندوستان کی انکیتا رائنا جمعرات کو یہاں دوسرے دور میں جاپان کی کرومی نارا کے خلاف سیدھے سیٹوں میں ہار کے ساتھ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کوالیفائر سے باہر ہوگئی- ہندوستان کی ٹاپ سنگل کھلاڑی انکیتا کو دوسرے دور کے مقابلے میں ایک گھنٹے اور 21 منٹ میں 3-6, 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا-
انکیتا نے میچ کے بعد کہا، مقابلہ برا نہیں تھا- مجھے اپنی سرویس پر موقع ملے لیکن آج اس نے کافی اچھی ریٹرن کیا- اگر میں ان گیم کو جتنے میں کامیاب رہتی جو صورتحال الگ ہو سکتی تھی- ساتھ ہی آج کافی ہوا بھی چل رہی تھی-
انکیتا کی ہار کا مطلب ہے کہ کوئی بھی ہندوستانی سنگلز کھلاڑی کورٹ پر ہونے والے اس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے سنگلز مین ڈرا میں حصہ نہیں لے گا- اس سے پہلے مرد سنگلز کوالیفائر میں سمیت، رام کمار، پرجنیش، کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا-
انکیتا رائنا سربیا کی جوانا جویک کے خلاف سخت مقابلہ کے ذریعہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے فرنچ اوپن کے کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوئی تھی- انہوں نے منگل کو انکیتا نے جوانا کو 4-6،6-4″4-6 سے شکست دے دی تھی-

Tags:

You Might also Like