Type to search

ٹی وی اور فلم

تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں باگھ کی باوری عرف نوینہ واڈیکر کی ہوئی واپسی

نوینہ واڈیکر

ٹی وی ڈسک، 14 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی چینل سونی سب کے بلاک بسٹر شو تارک مہتا کا اولتا چشمہ نے ناظرین کو محظوظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یہ شو گزشتہ کئی سالوں سے سامعین کو محظوظ کر رہا ہے-

 

تارک مہتا کا اولتا چشمہ کی کہانی کے ساتھ ساتھ ناظرین اس کے تمام کرداروں سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ نہ صرف دیابین پچھلے کئی سالوں سے شو سے غائب ہیں ہی، انکے علاوہ ‘تارک مہتا کا اولتا چشمہ’ میں باوری بھی نظر نہیں آرہی تھی-

 

لیکن خاص بات تو یہ ہے کہ میکرس نے ٹی آر پی اور فینس کی خاطر پرانے کردار کی انٹری کرانے کا فیصلہ کیا ہے-

اسیت کمار مودی ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ میرے ناظرین ہی میرے باس ہیں، تبھی تو وہ فینس کے لیے خاص سرپرائز لیکر آئے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Just ShowBiz (@justshowbiz)

 

تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں نوینہ واڈیکر کو باگھ کی باوری کے رول میں آئے ہیں- باگھ اور باوری کی محبت کی کہانی تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی یو ایس پی رہی تھی- فینس ان کرداروں کو خوب پسند بھی کرتے تھے-اسی کو دیکھتے ہوئے اسیت کمار مودی نوینہ واڈیکر کو باوری کے رول میں لیکر آئے ہیں-

 

اسیت کمار مودی نے باوری کو لیکر کہا، میں باوری کے کردار کے لیے نئے اور معصوم چہرے کو چاہتا تھا اور جو ہم ڈھونڈ رہے تھے وہ خوش قسمتی سے ہمیں مل بھی گیا ہے-

 

انہوں نے شو کو لیکر اپنے عزم کا دعوی بھی کیا ہے، ہمارا شو ناظرین کا سب سے پسندیدہ شو ہے اور ہمیں انے معیار پر کھرا اترنا ہے- مجھے امید ہے کہ وہ نوینہ واڈیکر کو باوری کے کردار میں پسند کریں گے-

 

نوینہ واڈیکر برانڈ تارک مہتا کا الٹا چشمہ سے جڑ کر بے حد خوش ہے- ہم نے کئی آڈیشن لیے تھے، جن میں سے وہ منتخب ہوئی-

سب ٹی وی کے شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے تازہ ٹریک میں دیکھایا جارہا ہے کہ باوری اپنے گاؤں سے واپس آگئی ہے اور باگھ کو بریک اپ کا میسج بھیج دیتی ہے-

 

اسی وقت سے نہ صرف باگھ اور نٹٹو کاکا بلکہ جیٹھ لال اور پوری گوکل دھام سوسائٹی پریشان ہے-