Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ درشٹی دھامی عرف مدھوبالا اپنی اداکاری سے پہچان بنائی

درشٹی دھامی

ٹی وی ڈسک، 15 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی انڈسٹری کی مدھوبالا کے نام سے مشہور درشٹی دھامی کو کون نہیں جانتا، ٹی وی کے سپرہٹ سیریل مدھوبالا میں لیڈ کردار نبھا کر گھر گھر میں مشہور ہوئی درشتی دھامی نے یوں تو کئی سیریل میں کام کیا ہے لیکن انہیں مدھوبالا سے مقبولیت ملی-

 

ان سیریلس سے مقبولیت کی اونچائی کو چھونے کے بعد درشٹی نے شادی کرلی اور کئی مشہور سیریل میں کام کیا، آج کئی سال ہوگئے لیکن انکے فینس کے دل میں انکی مدھوبالا کی وہیں تصویر نقش ہے-

 

اب درشٹی دھامی کا نیا للک لوگوں کو حیران کررہا ہے کیونکہ وہ نئے انداز میں انڈین لک کو چھوڑ کر گلیمرس دیکھ رہی ہے- آئے دن انسٹاگرام پر انکی ہاٹ اور سنسنی خیز تصویریں بالی ووڈ اسٹارس کو ٹکر دے رہی ہے-

 

 

درشٹی ایک اداکارہ اور ماڈل بھی ہے۔ وہ دل مل گئے، گیت ہوئی سب سے پرائی اور مدھوبالا جیسے سیریل کے لیے جانی جاتی ہے۔ ممبئی کے ایک گجراتی خاندان میں 10 جنوری 1985 کو پیدا ہوئی ،انکی پڑھائی میری ایمکولیٹیٹ گرلز ہائی اسکول بوریولی ممبئی سے ہوئی۔ اور درشٹی نے میٹھی بائی کالج سے پڑھائی کی ہے۔ کالج سے ڈگری لینے کے بعد درشٹی نے ایک ڈانس انسٹراکٹر کے طور پر کیریئر شروع کیا۔

 

 

ایکٹینگ کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے درشٹی سیاں دل میں آنا رے، جیسے مقبول میوزک ویڈیو میں نظر آئی۔ انہوں نے پنجابی گانوں کے کئی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا۔ سال 2012 سے 2014 تک درشٹی نے مدھوبالا۔ ایک عشق ایک جنون، میں لیڈ رول پلے کیا۔ اسکے بعد انہوں نے پھر پچھے موڑ کر نہیں دیکھا۔

تقریبا آٹھ سال پہلے درشتی نے بزنسمین نیرج کھیمکا سے شادی کرکے کچھ وقت کے لیے شوبز کو الوداع کردیا تھا- لیکن کچھ وقت بعد وہ ایکٹینگ میں مصروف ہوگئی- مدھوبالا – ایک عشق ایک جنون میں درشٹی اور ویوین ڈیسینا کی زبردست کیمسٹری نے راتوں رات اسٹار بنایا-

 

 

سال 2013 میں، درشٹی نے سلمان یوسف کے ساتھ جھلک دکھلا جا میں حصہ لیا اور شو کی فاتح رہی۔ اس کے بعد انڈسٹری میں ان کے ڈانس کے چرچے بھی ہونے لگے۔

 

اداکاری میں ماہر ہونے کے علاوہ درشٹی بہت خوبصورت ہیں اور ان کی بولتی آنکھیں مانو خود ہی اداکاری کرنے کو تیار رہتی ہے-

 

 

اپنے دلکش کے لیے مشہور یہ اداکارہ اب بھی کافی ایکٹیو ہے- پچھلے سال، درشتی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویب سیریز دی امپائر اور دورنگا میں اپنے بہترین اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے۔

Tags:

You Might also Like