Type to search

ٹی وی اور فلم

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ مونیکا بھدوریا عرف باوری

مونیکا بھدوریا

ٹی وی ڈسک، 8 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سب ٹی وی کا مشہور شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ ، ہر عمر کے لوگوں کو پسند آتا ہے ، اور اس کے ہر کردار نے لوگوں کے درمیان اپنی الگ پہچان بنائی ہے-

 یہ شو کئی سالوں سے لوگوں کو تفریح کررہا ہے- اس شو کے سبھی فنکاروں نے لوگوں کے دلوں میں اپنی خاص جگہ بنا لی ہے-

اب فینس انکی پرسنل لائف کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں- تارک مہتا کے شو میں بڑی اسٹار کاسٹ ہے، ان میں سے ایک تھی باگ کی گرل فرینڈ باوری یعنی مونیکا بھدوریا –

 مونیکا بھدوریا اب شو کا حصہ نہیں ہے، لیکن آج ہم انکے بارے میں جانیں گے-

 

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق مونیکا بھدوریا کی پیدائش 1 نومبر 1988 کو مدھیہ پردیش کے گولیار میں ایک ہندو گھرانے میں ہوئی-

مونیکا بھدوریا کے کالج کے دوران مس ایم پی، کے مقابلے میں حصہ لیا جہاں وہ کنٹیسٹ میں ونر رہی- اسکے بعد انہیں ماڈلنگ کے آفرس ملے-

سال 2010 میں وہ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے لیے ممبئی منتقل ہوئی- ممبئی میں انہوں نے کیریئر کے شروعات میں ماڈل کے طور پر کی اور کئی ٹی وی اشتہارات اور پرنٹ شوٹ میں نظر آئی-

انہوں نے ٹی وی شو یہ رشتہ کیا کہلاتا، اس پیار کو کیا نام دوں؟ اور سجدہ تیرے پیار میں، جیسے شوز میں مختصر رول پلے کیا،

مونیکا ٹی وی ، فلمز کے علاوہ تھیٹر کا بھی حصہ رہی-

مونیکا بھدوریہ نے کئی سال تک باگ کی گرل فرینڈ کا کردار نبھایا تھا اور اس کردار کو لوگوں نے خوب پسند بھی کیا تھا- مونیکا نے تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں جھلی لڑکی کا کردار نبھایا تھا جو اکثر غلطیوں کرتی رہتی تھی- وہیں جیٹھ لال اس سے بار بار ناراض ہوتے دیکھائی دیتے تھے-

مونیکا کا بخوفی کردار شو میں باگ کی توجه بھٹکانے کے لیے لایا گیا تھا- باوری کام پر سے باگ کی توجہ بھٹکاتی تھی- مونیکا کی کامیک ٹائمنگ کمال کی تھی، انکا انداز سبھی کو بھی پسند آتا تھا-

تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں مونیکا نے 6 سال تک کام کیا، 6 سال کے بعد انہوں نے نجی وجہوں سے شو چھوڑنے کا فیصلہ لیا تھا- جسکے بعد فینس کافی دکھی ہوئے تھے- فینس آج بھی باوری یعنی مونیکا کو یاد کرتے ہیں-

مونیکا بھدوریا سوشل میڈیا پر بہت سرگرم رہتی ہے اور اپنی خوبصورت، گلیمرس اور اسٹائلش تصویریں سوشل میڈیا پر فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہے-

اصل زندگی میں مونیکا زرا بھی باوری جیسی نہیں ہے، بلکہ وہ کافی کول اور لطف اندوز ہے، اسٹائل کے معاملے میں باوری بڑے بڑوں کو پچھے چھوڑ رہی ہے-

 

مونیکا فیٹنس کا خوب خیال رکھتی ہے، وہ روز جم میں خوب پسینہ بہاتی ہے اور کئی مشکل ورزش کرتی ہے-
مونیکا بھدوریا ایکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی پینٹر بھی ہے، وہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی پینٹینگ فینس سے شیئر کرتی ہے-