Type to search

ٹی وی اور فلم

تاپسی پننو کی نئی فلم “حسین دلروبہ” کا پوسٹر ریلیز

فلمی ڈسک،18ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تاپسی پننو کی فلم “حسین دلروبہ” کا پوسٹر بحث میں ہے- اس پوسٹر میں تاپسی پننو کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے، لیکن پھر بھی پوسٹر میں کچھ ایسا ہے کہ آپ کچھ دیر تک دماغ لگائیں گے اور کئی سوال آپ کے دماغ میں دوڑ جائیں گے-

پوسٹر میں لڑکی کے پاؤں نظر آرہے ہیں جو خون سے بھیگے زمین پر کھڑی ہے- لڑکی کے ہاتھوں میں لال چوڑیاں ہے- ساتھ میں خون میں بھیگا ہوا چاقو دیکھ رہا ہے اور پاس میں ہی ایک کتاب دیکھ رہی ہے، جس پر لکھا ہے وہشی، اس فلم میں تاپسی ایکٹر وکرانت میسی کے ساتھ نظر آئیں گی- اس فلم کی ہدایت وینی میتھیو کرنے والے ہیں-

اس پوسٹر کو تاپسی پننو نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے- شیئر کرتے ہوئے تاپسی نے فلم “نمک حلال” کا گانا لکھا کہ حسین دلروبہ ، ملے تو دل جواں، نثار ہوگیا، شکاری خود یہاں، شکار ہوگیا،،، بے شک فلم کا پوسٹر کافی دلچسپ ہے-

بتادیں کہ تاپسی پننو نے اس سال سانڈ کی آنکھ ، مشن منگل اور بدلہ میں کام کیا ہے- اگلے سال تاپسی انوبھو سنہا کی تھپڑ، ہندوستانی خاتون کرکٹر ٹیم کی سابق کپتان متالی راج کی بائیوپک شباش مٹھو اور حسین دلروبہ میں نظر آئیں گے۔

Tags:

You Might also Like