Type to search

ٹی وی اور فلم

ہمانشو شرما سے بریک پر سورا بھاسکر نے ، ہمارا الگ ہونا بدقسمتی

فلمی ڈسک،30مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہر مسئلہ پر اپنی بیباک رائے رکھنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے ، تفریحی دنیا کے علاوہ سورا بھاسکر سماجی اور سیاسی مسئلوں پر بولتی نظر آتی ہے۔ وہیں اس بار سورا بھاسکر نے اپنی نجی زندگی پر بات کی ہے۔ وہ اپنے اور ہمانشو شرما کے رشتے پر کھل کر بات کی۔ وہ اپنے اور ہمانشو شرما کے ساتھ اپنے بریک اپ کے بارے میں بتایا تھا۔

سورا بھاسکر نے ایک میڈیا پورٹل کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ انکے تعلقات میں کسی نے کچھ برا نہیں کیا، کسی نےکچھ بھی غلط نہیں کیا۔ کسی نہ کسی کو دھوکہ نہیں دیا۔ یہ بدقسمتی تھی کہ ہمارا بریک اپ ہوا۔ اداکارہ نے بتایا کہ فلم تنو ویڈس منو کے سیٹ پر ہمانشو شرما سے انکی ملاقات ہوئی تھی۔ ہمارے تعلقات تقریبا پانچ سال رہے اور دونوں آپسی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

سورا بھاسکر نے آگے کہا کہ ہمیشہ اسکے بارے میں سوچتی ہوں، مان لیں کہ آپ ایک پارک میں چل رہے ہیں اور آپ نے ایک ساتھ سفر شروع کیا ہے ۔ آپ ایسی جگہ پر آتے ہیں جہاں سے آپ یا تو بائیں یا دائیں جاسکتے ہیں ۔ دونوں میں سے ایک شخص دائیں جانا چاہتا ہے اور دوسرا شخص بائیں جانا چاہتا ہے ۔ پھر ان میں سے ایک شخص کو کہنا ہوگا کہ ٹھیک ہے، میں اس راستے کو چھوڑ دونگا اور تمہارے ساتھ آونگا، اگر کوئی بھی شخص اپنا راستہ نہیں چھوڑنا چاہتا ہے تو آپ کو بس الوداع کہنا ہوگا۔

سورا بھاسکر نے کہا کہ اس بات سے رضامند ہوں کہ اتنا ہی ہمارا سفر تھا۔ ہمیں نہ صرف اپنی پسند بلکہ دیگر لوگوں کی پسند کو بھی قبول کرنا ہوگا۔

Tags:

You Might also Like