Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز ‘رسبھری’ کا ٹریلر ریلیز، سوارا بھاسکر ٹیچر کے رول میں

swara-bhaskar-rasbhari

فلمی ڈسک،25جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم ویڈیو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران لگاتار زبردست فلمیں اور ویب سیریز ریلیز کرکے ناظرین کو تفریح کررہا ہے- ایمیزون پرائم ویڈیو کے کی طرف ریلیز کیے گئے سبھی پروجیکٹس کو ناظرین سے شاندار رسپانس ملا ہے اور لوگوں نے مانا ہے کہ ایمیزون ہندوستانی ناظرین کی پسند ذیادہ بہتر طریقے سے سمجھ رہا ہے-

اسی سلسلہ میں اب سوارا بھاسکر کی آنے والی ویب سیریز رسبھری بھی جڑنے جارہی ہے- جو میرٹھ جیسے شہر کی کہانی ناظرین کے سامنے پیش کرئے گی- اس ویب سیریز میں سوارا بھاسکر انگریزی ٹیچر کا کردار نبھاتی دیکھیں گی، جن پر انکی کلاس کے لڑکے نہیں بلکہ محلے کے عمر دراز مرد بھی فدا ہیں- ویب سیریز کا ٹریلر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس میں سوارا بھاسکر کا الگ انداز دیکھنے کو ملے گا-

 

ویب سیریز رسبھری میں سوارا بھاسکر لیڈ رول میں ہے- وہ انگلیش ٹیچر شانو بنسل کا کردار نبھا رہی ہے- سوارا نے اپنا ڈیبیو کافی پہلے کرلیا تھا- حالانکہ انہیں شہرت تنو ویڈس منو اور رانجھنا سے ملی- اسکے علاوہ وہ اپنے بیانوں کو لیکر کافی بحث میں رہتی ہے- سوارا کے علاوہ سیریز میں سوناکشی گروور، نیلو کوہلی اور آیوشمان سکسینہ جیسے ایکٹر بھی اہم رول میں ہے- اب دیکھنا ہے کہ یہ ناظرین کو کتنا پسند آتی ہے-

 

اس سیریز کا ٹریلر چہارشنبہ کو ریلیز کیا گیا- اس میں میرٹھ کی ایک انگلیش ٹیچر کی کہانی دیکھائی گئی ہے-
ایک طالب علم اپنے والد سے ضد کرکے وہ شانو میم سے کوچنگ لینا شروع کرتا ہے- لیکن اسکا دوست بتاتا ہے کہ میڈم کے چرچے پورے شہر میں ہے- ٹریلر دیکھ کر یہ ایک قسم کی ڈارک کامیڈی لگ رہی ہے-

Tags:

You Might also Like