Type to search

ٹی وی اور فلم

سوارا بھاسکر کی ہارر سیریز ‘آپ کے کمرے میں کوئی رہتا ہے’ کا ٹریلر ریلیز

آپ کے کمرے میں کوئی رہتا ہے

فلمی ڈسک،16 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوارا بھاسکر کی نئی ویب سیریز آپ کے کمرے میں کوئی رہتا ہے ، کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ یہ سیریز ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایم ایکس پلیئر پر اسی مہینے اسٹریمنگ ہونے جارہی ہے۔

سوارا بھاسکر ابھی تک فلیش اور بھاگ بینی بھاگ جیسی سیریز میں نظر آچکی ہے- فلیش میں وہ پولیس افسر بنی تھی تو بھاگ بینی بھاگ میں انہوں نے اسٹانڈ اپ کامیڈین کا کردار نبھایا تھا-

لیکن اس بار وہ بالکل الگ انداز میں فینس کے سامنے آنے والی ہے- اس بار سوارا بھاسکر نے اپنے فینس کو ڈرانے کی تیاری کرلی ہے-

 

سوارا بھاسکر  کی اگلی سیریز آپ کے کمرے میں کوئی رہتا ہے ، کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے- اس میں اداکارہ کا الگ ہی انداز دیکھنے کو مل رہا ہے-

ایم ایکس پلیئر کی اس ہارر سیریز میں اداکارہ کے ساتھ سومیت ویاس، نوین کستوریا، امول پاراشر اور اشیش ورما بھی نظر آئیں گے-

اس سیریز کی کہانی چار نوجوانوں کی ہے جو گھر کی تلاش میں ہے- مکان کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے وہ ایک ایسی بلڈنگ میں آجاتے ہیں جو بھوت ہے-

اس طرح انکے ساتھ سب الٹا پلٹا ہونے لگتا ہے- یہی نہیں، اداکارہ کے اندر بھی روح کا آباد ہوجاتی ہے، او اس طرح ہارر اور کامیڈی کا زبردست مسالہ ہے، پانچ اقساط والی ویب سیریز آپ کے کمرے میں کوئی ہے 22 جنوری سے ایم ایکس پلیئر پر اسٹریمنگ ہوگی-

بتادیں کہ سوارا بھاسکر کی پیدائش 9 اپریل 1988کو دہلی میں ہوئی۔ انکے والد ایک نیول آفیسر چترپو ادے بھاسکر ہے اور اور اس کی والدہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پروفیسر تھی۔ سال 2011ء میں فلم تنو ویڈز منو میں معاون کردار نبھایا، ویب سیریز رسبھری میں سوارا بھاسکر لیڈ رول نبھایا تھا- وہ انگلیش ٹیچر شانو بنسل کا کردار نبھا یا۔-

Tags:

You Might also Like