Type to search

ٹی وی اور فلم

نیہا ککٹر انسٹاگرام پر کافی مشہور، فینس کی تعداد تین کروڑ کے پار

نیہا ککٹر

فلمی ڈسک،30 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور پلے بیک گلوکارہ نیہا ککٹر انسٹاگرام پر فینس کی تعداد ان دنوں تین کروڑ سے ذیادہ ہوگئی ہے ۔ نیہا کو اس وقت انسٹاگرام پر 3.47 کروڑ لوگ فالو کررہے ہیں۔ نیہا کا اس پر کہنا ہے کہ دنیا بھر کے اتنے سارے لوگوں کی طرف سے انکے کام کو قبول کیے جانے کی وجہ سے وہ کافی خوش ہے۔

نیہا ککٹر انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ نیہا نے آگے کہا پوری دنیا اس وقت ایک مشکل دور سے گذر رہی ہے اور اگر ان حالات میں میرے گانوں سے لوگوں کو تفریج ہوتی ہے تو یہ میرے کچھ اور ذیادہ کرنے کی وجہ بنے گا۔ نیہا منالی ٹرانس، ساکی ساکی، دلبر، آنکھ مارے، گرمی، سمیت اور کئی بہترین گانوں کے لیے مشہور ہے۔

کوویڈ 19 کی وجہ سے ملک لاک ڈاؤن کے تحت گھروں میں قید ہے۔ ایسے میں لوگ گھروں میں گانے کی بھی مزہ لے رہے ہیں۔ ایسے میں سنگر نیہا ککڑ کے گائے گانے لوگوں کے سر چڑ کر بول رہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like