Type to search

ٹی وی اور فلم

ویویک اوبرائے برتھ ڈے اسپیشل : فلمی کیرئر کو نہیں ملی اونچائی

ویویک اوبرائے

فلمی ڈسک،3 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے 3 ستمبر کو اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ وویک اوبرائے اپنے کیریئر کے شروعاتی دور میں ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں کی ہے- 3 ستمبر 1976 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے،  انکے والد سریش اوبرائے ہیں جو بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر ہے-

برتھ ڈے بوائے ویویک اوبرائے اپنی اداکاری سے لاکھوں کروڑوں لوگوں کا دل جیت چکے ہیں-

انہوں نے میو کالج ، اجمیر اور مٹھی بائی کالج ممبئی سے تعلیم حاصل کی- انہوں نے لندن میں فلم ایکٹینگ کی ماسٹر ڈگری کی- انہوں نے اسکرپٹ رائٹر کے طور پر بھی کام کیا-

ویویک اوبرائے نے سال 2002 میں فلم کمپنی سے ڈیبیو کیا تھا- یہ فلم رام گوپال ورما کی ہدایتکاری میں بنی تھی-
انہیں بہترین ڈیبیو اور بہترین معاون اداکار کے لئے فلم فیئر ایوارڈز بھی ملا۔ اس کے بعد انہوں نے ایکشن فلم روڈ اور دم میں کام کیا۔

ویویک کی الوا سے شادی

ویویک اوبرائے کی نجی زندگی کے کئی ایسے قصے رہے ہیں- جنہیں لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں- آج سے دس سال پہلے ویویک اوبرائے کی زندگی میں وہ پل بھی آیا تھا جب وہ 20 منٹ کے اندر ہی کسی کو اپنا دل دے بیٹھے تھے- جی ہاں ہم بات کررہے ہیں پرینکا الوا کی— پرینکا سے 20 منٹ بات کرنے کے بعد ہی ویویک اوبرائے کو اس بات کا احساس ہو گیا تھا کہ وہ ہی انکی ڈریم گرل ہے–

ویویک اوبرائے اور پرینکا الوا کی پہلی ملاقات کافی دلچسپ تھی- ملاقات کے شروعاتی 20 منٹ میں ہی ویویک اوبرائے پرینکا کو دل دے بیٹھے تھے- ویویک اوبرائے اور پرینکا الوا نے سال 2011 میں شادی کی- پرینکا نے ارینج شادی کی- ویویک اوبرائے کے بچے ہیں- پرینکا کو سوشل ورک کرنا کافی پسند ہے اور وہ این جی او کے ساتھ جڑ کر لوگوں کی مدد کے لیے ہمیشہ آگے آتی رہتی ہے-

سلمان سے تنازعہ اور اشیوریا رائے سے دوستی

ویویک اوبرائے کا فلمی کیریئر اچھا چل رہا تھا، اسی دوران انہوں نے کچھ ایسا کیا جس سے انکے کیریئر پر سیدھا اثر پڑا- فلم ہم دل چکے صنم کے سیٹ پر ایشوریا رائے اور سلمان خان کی ملاقات ہوئی- سال 2001-1999 سے لیکر ان دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا لیکن بعد میں دونوں کا رشتہ ختم ہوگیا-

اسی دوران ویویک اوبرائے اور ایشوریا رائے کی نزدیکیاں بڑھی- ایشوریا پہلے سے ہی سلمان کے پیار میں دکھی تھی اور ایسے وقت میں ویویک ، ایشوریا کا سہارا بنے- دونوں نے کیوں ہو گیا نہ، فلم میں ساتھ کام کیا لیکن ایشوریا کو سنبھالنے کے چکر میں ویویک نے اپنا ہی کیریئر برباد کرلیا- حالانکہ ایشوریا نے کبھی بھی کھل کر اس بات کو نہیں قبول کیا کہ وہ ویویک کے ساتھ تعلقات میں تھی-

اسی دوران ویویک اوبرائے نے ایک بڑی غلطی کردی- ویویک نے ایک ہوٹل کے کمرے میں پریس کانفرنس بلائی اور خلاصہ کیا کہ انہیں سلمان کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکی بھرے فون آرہے ہیں- یہی نہیں سلمان نے انہیں 42 بار کال کیا- اس کانفرنس کے بعد مانو ویویک کی زندگی بدل گئی- جسکے لیے ویویک نے اتنا بڑا قدم اٹھایا اس نے بھی انکا ساتھ چھوڑ دیا-

ایشوریا کے ساتھ ساتھ ویویک کے ہاتھوں سے کئی فلموں کے آفر بھی نکل گئے- انڈسٹری میں سلمان ایک بڑے اسٹار ہیں جبکہ ویویک نے اپنا کیریئر شروع ہی کیا تھا، سلمان سے جھگڑے کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں انہیں کوئی اپنی فلم میں نہیں لینا چاہتا تھا-

ویویک کا 18 سال کا فلمی کیریئر کافی اتار چڑھاؤ سے بھرا رہا-  ویویک اوبرائے ساتھیا، یووا، شوٹ آوٹ ایٹ لوکھنڈوالا، جیسی فلموں میں شاندار رول سے کافی تعریف ملی-

ویویک نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں کمپنی، روڈ، ساتھیا، دم، ڈرنا منع ہے، یووا، کیوں ہوگیا نہ، مستی، کال، کسنا، دیوانے ہوئے پاگل، ہوم ڈیلیوری، پیارے موہن، اومکارا، نقشہ، شوٹ آوٹ ایٹ لوکھنڈوالا، فل این فائنل، مشن استنبول، لک بائی چانس، قربان، گرانڈ مستی، کرش 3، گریٹ گرانڈ مستی، بینک چور، پی ایم نریندر مودی جیسے فلموں می اداکاری کے جلوے دیکھائے-

Tags: