Type to search

بین الاقوامی

سوڈان کے کارخانے میں ایل پی جی ٹینکر میں دھماکہ کےبعد لگی آگ، 18 ہندوستانی سمیت 23 کی موت

سوڈان،5ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوڈان میں ایک سیرامک فیکٹری میں ایل پی جی ٹینکر میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 18 ہندوستانی سمیت 23 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے۔ ہندوستانی سفارتخانے نے چہارشنبہ کو یہاں یہ معلومات دی۔ منگل کے روز قومی دارالحکومت خرطوم کے بحری علاقے سیلا سیرامک فیکٹری  میں ہوئے حادثے کےبعد 16 ہندوستانی لاپتہ ہے۔

ہندوستانی سفارتخانے نے ایک بیان جاری کرکے کہا تازہ لیکن مصدقہ اطلاع رپورٹ کے مطابق 18 کی موت ہوچکی ہے۔ کچھ لاپتہ لوگ مرنے والوں میں شامل ہوسکتے ہیں جسکی معلومات ابھی نہیں مل پائی ہے۔ کیونکہ لاشیں جلی ہوئی ہے۔

سفارتخانے نے چہارشنبہ کو ان ہندوستانیوں کی ایک فہرست جاری کی جو ہاسپٹل میں ہیں، لاپتہ ہے یا سانحہ میں بچ گئے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق سات لوگ ہاسپٹل میں ہے جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔

Tags:

You Might also Like