Type to search

تعلیم اور ملازمت

مانو میں خالی 100 سے زائد جائیدادیں کو پر کیا جائے:ٹی آر ایس ایم پی رنجیت ریڈی

MANUU Admissions Translation

حیدرآباد،5 ڈسمبر(اردوپوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مانو میں 100سے زائد مخلوعہ جائیداوں کو فوری پر کرنے ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر رنجیت ریڈی نے مرکز سے درخواست کی ہے۔ لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران اس مسئلہ پر بات کرتے ہوئے چیوڑلہ کے ایم پی اور ٹی آر ایس کے رکن ڈاکٹر رنجیت ریڈی نے کہا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کے لیے اسپیشل رکروٹمنٹ ڈرائیو منعقد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ایک قومی یونیورسٹی کی اہمیت کی حامل ہے۔ مانو میں تقرارت نہ ہونے سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں 47 پروفیسرس کو منظوری دی گئی ہے جن میں سے 23 جائیدادیں خالی ہیں۔ 95 اسوسی ایٹ پروفیرس اور 266 اسسٹنٹ پروفیسر کی جائیدادوں میں 90 خالی ہیں۔ اس طرح مانو میں 100 سے زائد اساتذہ کی جائیدادیں خالی ہیں۔

Tags:

You Might also Like