Type to search

جرائم و حادثات

   سورت کے 10 منزلہ ٹیکسٹائیل مارکٹ میں آگئ50 سے زیادہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود

گجرات ، 21 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گجرات کے سورت میں رگھوویر ٹیکسٹائیل مارکٹ میں آگ لگ گئی ہے۔ موقع پر 50 سے زیادہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اگ اتنی خوفناک ہے کہ چاروں طرف سے دھواں پھیل گیا ہے۔

سارولی علاقے میں آگ نے پوری 10 منزلہ عمارت کپڑا مارکٹ کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ فی الحال آف لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ بتادیں کہ کچھ دن پہلے اسی مارکیٹ کی 9ویں منزل پر آگ لگی تھی۔ فائر عملہ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔ وہیں مقام واقع پر جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

حال ہی میں گجرات کے سورت میں گیس سلنڈر سےبھرے ٹرک میں دھماکہ ہوگیا۔ ٹرک میں لگی آگ کی زرد میں ایک اسکول بس بھی آگئی تھی۔ غنیمت رہی کہ بس میں سوار سبھی اسکولی بچوں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔ اس حادثے میں ٹرک ، بس ، ٹیمپو اور آٹو جل کر خاک ہوگئے۔

Tags:

You Might also Like