Type to search

ٹی وی اور فلم

کون ہے ساؤتھ اداکارہ اتھولیا روی؟ دلکش انداز سے شائقین کو کرتی ہے گھائل

اداکارہ اتھولیا روی

فلمی ڈسک، 27 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ فلموں کی کئی اداکاراؤں نے بالی ووڈ کا رخ کیا، اور کئی ہٹ فلمیں بھی دی، جن میں تمنا بھاٹیہ، راکل پریت سنگھ، جیسے اداکاراؤں کا نام شامل ہے۔

ایسے میں ساؤتھ کی ایک اداکارہ ہے جو کم وقت میں اپنی اداکاری سے ساؤتھ فلموں میں نام کمایا۔ ہم بات کررہے ہیں تامل اداکارہ اتھولیا روی کی ہے جو اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہے-

 

انہوں نے بالی ووڈ کا رخ نہیں کیا لیکن وہ جنوبی ہند میں کافی مقبول ہے۔ وہ اداکارہ جو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبصورت لک کے لیے بھی بحث میں رہتی ہے- انکا خاص انداز فینس کو انٹرنیٹ پر خوب پسند آتا ہے،

اداکارہ اتھولیا روی ایک تامل اداکارہ ہے، جو اب تک کئی فلموں میں نظر آچکی ہے، وہ ایکٹینگ انڈسٹری میں پچھلے پانچ سالوں سے ایکٹیو ہے-

اداکارہ اتھولیا روی کیریئر کی شروعات شارٹ فلم پلواڑی کڑھائی سے کی- اسکے بعد انہیں بطور لیڈ رول سال 2017 میں موقع ملا-

اداکارہ اتھولیا کو شہرت انکی ڈیبیو فلم کدھال کن کٹودے سے ملی، یہ انکے کیریئر کی پہلی فلم تھی جس میں انہیں اہم رول نبھانے کا موقع ملا- اسکے بعد وہ لگاتار کئی پروجیکٹس میں نظر آئی-

ابھی تک اداکارہ 10 فلموں میں نظر آچکی ہے، کتھا نیاگن میں سپورٹنگ رول میں نظر آئی تھی پھر وہ سال 2018 میں یملی میں اہم رول میں دیکھی، اسی سال انکی ایک اور فلم ناگیش تھرائیرنگم آئی-

اداکارہ اتھولیا روی کی سوشل میڈیا پر زبردست فین فالوونگ ہے۔ صرف انسٹاگرام پر ہی 2 ملین سے زیادہ صارفین فالو کرتے ہیں۔

اتھولیا روی اکثر اپنی گلیمرس تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ مداح اکثر ان کی مسکراہٹ اور اس کے خوبصورت انداز پر فدا ہوجاتے ہیں-

اداکارہ اتھولیا روی کی پیدائش 21 ڈسمبر 1994 کو کوئمبتور میں ہوئی- اداکارہ نے ابھی تک شادی کی، وہ مکمل طور پر اپنے کیریئر اور ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔