Type to search

ٹی وی اور فلم

بریسٹ کینسر سے متاثر اداکارہ چھوی متل کی سرجری، شیئر کیا پوسٹ

چھوی متل بریسٹ کینسر

ٹی وی ڈسک، 27 اپریل (ذرائع) ٹی وی اداکارہ چھوی متل نے 16 اپریل کو اپنے بریسٹ کینسر کے بارے میں بتایا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ اس بیماری سے لڑ رہی ہیں لیکن پوری طرح لڑنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

چھوی متل نے چھاتی کے کینسر کی سرجری کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ کی ہے۔ چھوی متل نے سرجری کے بعد کی تصویر شیئر کرکے اپنا تجربہ سب کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ چھوی کینسر کو شکست دینے کے لیے شروع ہی سے بہت مثبت انداز اپنا رہی تھیں۔

اداکارہ چھوی نے لکھا، سرجری 6 گھنٹے تک چلی، کئی مرحلے کیے گئے، اور اسکے ٹھیک ہونے میں لمبا وقت لگے گا، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اب بہتری ہونے والا ہے، سب سے برا وقت ختم ہوگیا ہے-

آپ کی دعائیں میرے ساتھ تھی اور مجھے اب بھی انکی ضرورت ہے، کیونکہ میں بہت درد میں ہوں- درد ، جو مجھے اس بڑی لڑائی کی یاد دلاتا ہے جسے میں نے ابھی ابھی اپنے چہرے پر مسکان کے ساتھ جیتا تھا-
میرے ساتھ بنے رہنے کے لیے آپ لوگوں کا شکریہ-

اداکارہ نے اپنے شوہر کا اتنا ساتھ دینے کے لیے شکریہ کہا ہے، چھوی نے لکھا، اور آخر میں لیکن سب سے ضروری، میں یہ بنا تمہارے پاگلپن کے نہیں کرسکتی تھی موہت حسین- پھر کبھی آپ کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھنا چاہتی-

بریسٹ کینسر سرجری سے پہلے چھوی متل نے ہاسپٹل میں کیا ڈانس

 ٹی وی اداکارہ چھوی متل اپنے زندگی کے سب سے مشکل وقت سے گذر رہی ہے- یہ سب تب شروع ہوا جب اداکارہ کو بریسٹ کینسر کا پتہ چلا-

اپنے اس مشکل دور کے بارے میں بات کرنے سے لیکر خود کو سرجری کے لیے تیار کرنے تک، پچھلے کچھ دنوں سے چھوی خود کو اور بریسٹ کینسر کے مریض کو مثبت رویہ رکھنے کی انسپریشن دیتی رہی ہے-

 

ایک بار پھر چھوی متل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ اپنے بریسٹ کینسر کی سرجری سے پہلے ہاسپٹل کے وارڈ میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہے-

مشکل وقت میں خود کو کیسے سنبھالنا ہے، چھوی متل کا یہ ویڈیو اسکا بہترین نمونہ ہے-

حال ہی میں بریسٹ کینسر ہونے کا خلاصہ کرنے والی اداکارہ چھوی متل نے اپنے آفیشل انسٹا ہینڈل پر اپنا ڈانس ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے- اس ویڈیو کو ٹیلی چکر کے انسٹا اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا گیا ہے-

چھوی بوپ ڈیڈی گانے پر رقص کررہی ہے- بلیک پینٹ اور وائٹ اینڈ بلیک اسٹرپڈ ٹی شرٹ پہنے چھوی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے-

ویڈیو میں کچھ وقت کے لیے چھوی رک جاتی ہے اور جیسے ہی پٹ کر دیکھتی ہے تو انکے شوہر موہت حسین بھی انکے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ڈانس کرتے ہیں-

چھوی متل کی پیدائش 4 ستمبر 1984 کو ہریانہ کے گرگاؤں میں ہوئی- انہوں نے کلاسیکل میوزک میں ماسٹرس کیا،

انہوں نے سال 2008 میں آئی سونو سود اور ایشا کوپیکر کی فلم ایک ویواہ ایسا بھی، سے ڈیبیو کیا تھا، اور سال 2007 میں تین بہورانیاں سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا-

بتادیں کہ چھی نے سال 2005 میں ٹی وی ڈائرکٹر موہت حسین نے شادی کی تھی۔

Tags:

You Might also Like