Type to search

Uncategorized

خوبصورتی اور اسٹائل میں اداکاراؤں کو بھی مات دیتی ہے سلمان کی بھانچی علیزہ

علیزہ اگنی ہوتری

فلمی ڈسک، 28 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم انڈسٹری میں اسٹار کڈس کا جلوہ بھی کسی بڑے اسٹار سے کم نہیں ہے- یہ اسٹار کڈس اکثر فلموں میں ہی اپنا کیریئر بناتے ہیں اور فلموں میں آنے سے پہلے ہی خوبصورتی اور اسٹائل کو لیکر بحث میں رہتے ہیں-

سلمان خان کی بھانجی علیزہ اگنی ہوتری بھی اپنےاسٹائل اور خوبصورتی کو لیکر آئے دن سرخیوں میں رہتی ہے- وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہے اور انسٹاگرام پر انکی ایک سے بڑھ کر ایک تصویر ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ali (@alizehagnihotri)

 

علیزہ کے پروفائل کو دیکھ کر فینس کو امید ہے کہ علیزا بھی فلموں میں ڈیبیو کریں گی-

حال ہی میں بالی ووڈ ایکٹر سنجے کپور کی بیٹی شنایہ کپور کے ڈیبیو کے بعد علیزہ کے ڈیبیو کی خبریں آرہی ہے-

بالی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی بھانجی علیزہ اگنی ہوتری کو ڈائریکٹر سورج برجاتیہ لانچ کرنے والے ہیں، جس میں علیزہ لیڈ رول میں نظر آسکتی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ali (@alizehagnihotri)

 

علیزہ اگنی ہوتری کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوا تھا، جسکے انہوں نے ایک جیولری برانڈ کا اشتہار کیا تھا- اس ویڈیو میں انہوں نے بریسلیٹ ، نیکلس اور انگھوٹیوں کے ساتھ کئی پوز دیئے ہیں-

اس میں انکی خوبصورتی اور ادا کو دیکھ کر مانا جارہا ہے کہ وہ خود کو ایکٹینگ میں ڈیبیو کے لیے تیار کررہی ہے-

علیزہ اگنی ہوتری کئی ایونٹس پر سلمان کے ساتھ بھی نظر آچکی ہے، وہ سلمان کی لاڈلی ہے، علیزہ اگنی ہوتری سلمان کی بہن الویرا اور اتل اگنی ہوتری کی بیٹی ہے- پورا خاندان انہیں بے حد پیار کرتا ہے- وہ اپنی نانی سلمی کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر فوٹو شیئر کرتی رہتی ہے-

سوشل میڈیا پر کئی فوٹو اور ویڈیو ہے، جن میں علیزہ ورک آوٹ کرتی دیکھ رہی ہے- وہ اپنے فیٹنس کا خاص خیال رکھتی ہے-

Tags:

You Might also Like