Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ اداکارہ انوپما کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ، تصاویر سے چھیڑ چھاڑ

anupama-parameswaran-facebook-account-hacked

فلمی ڈسک،12اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ اداکارہ انوپما پرمیشورن کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔ انوپما ساؤتھ کی مشہور اداکارہ ہے۔

اپنے فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے کی معلومات انوپما پرمیشورن نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ہے۔ اس اکاؤنٹ پر انوپما کی مورف تصاویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ اس حرکت سے انوپما کافی ناراض ہے۔

 

View this post on Instagram

 

In search of a lotus …… 📸 @sayoojmohan

A post shared by Anupama Parameswaran (@anupamaparameswaran96) on

دراصل انوپما کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر کے اس پر کچھ مورف تصاویر شیئر کردی گئی ہے۔ انوپما نے سائبر کرائم میں اس بات کی شکایت کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ معلومات فینس کو دی ہے۔

انوپما نے یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ ان سبھی گھٹیا لوگوں کے لیے جنکے پاس ان سب کے لیے فالتو کاموں کے لیے وقت ہے۔

انوپما نے آگے لکھا کیا آپ کے گھر پر ماں ۔ بہن نہیں ہے۔ اپنے دماغ کا استعمال کوئی اچھا کام کرنے کے لیے کریں نہ ان پاگل حرکتوں کے لیے۔

بس بتانا چاہتی تھی کہ کچھ بے قوفوں نے میرا فیس بک ہیک کرلیا ہے۔ انوپما نے ہیکرس کی خوب کلاس لگائی ہے۔ انوپما جلد ہی مشہور فلم میکر دل راجو کے بھائی سریش کے بیٹے اشیش اس فلم سے ڈیبیو کرنے جارہی ہے۔

بتادیں کہ انوپما پرمیشورن ملیالم، تیلگواور تمل زبانوں کی فلموں میں کام کرچکی ہے۔ انہیں شہرت ملیالم فلم پریمم (2015) سے ملی۔ جس میں ان کا کردار میری جارج،

انوپما کی پیدائش 18 فروری 1996 ہوئی۔  انوپما نے سی ایم ایس کالج کوتیام، کیرلہ سے مواصلاتی انگریزی میں ڈگری لی۔ انہوں نے اداکاری کے چکر میں اداکاری کی خاطر تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔

انہوں نے کئی فلموں میں کیا جیسے کہ پریمم، جیمز اینڈ الیس ، پریمم ، کوڈی ، ستھامانم بھوتی، جومونٹے سوویشیشنگل جیسے کئی فلموں میں کام کیا ہے۔

فوٹو : انوپما کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like