Type to search

ٹی وی اور فلم

‘راؤڈی بوائز’ کی اداکارہ انوپما نے ‘برنداونم’ گانے پر کیا زبردست ڈانس

راؤڈی بوائز اداکارہ انوپما

فلمی ڈسک، 15 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2015 میں آئی ملیالم فلم پریمم سے ڈیبیو کرنے والی جنوبی ہند کی فلم اسٹار انوپما پرمیشورن نے اپنے فینس کو ایک نیا ٹاسک دیا ہے- یہ ٹاسک تو دلچسپ ہے ہی- جس انداز میں انوپما نے فینس کو اس بارے میں معلومات دی ہے وہ انداز بھی بے حد دلچسپ ہے-

انوپما پرمیشورن کے چہرے کی مسکراہٹ اور انکا خوشگوار انداز فینس کو بے حد پسند آرہا ہے- چہرے پر کھلی ہنسی کے ساتھ انوپما نے اپنی فلم راؤڈی بوائز ، کا پروموشن بھی کردیا ہے- اور جب فینس انکے ٹاسک کو پورا کریں گے تو انکی فلم کا پرموشن بھی ہوتا جائے گا-

انوپما پرمیشورن نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے-اس ویڈیو میں انوپما اپنی آنے والی فلم کے گانے برنداونم پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہے-

 

راؤڈی بوائز اداکارہ انوپما نے ایک لمبا گاؤن پہنا ہے، اس چاکلیٹ گاؤن میں سامنے خوبصورت گولڈن ڈیزائن ہے اور پچھے سے گلا ڈیپ ہے- جھومکوں کے ساتھ انوپما نے لک مکمل کیا ہے-

انکے اس پورے لک کو مکمل کررہے ہیں انکے لچھیدار لمبے بال- جنہیں انہوں نے ہاف پونی اسٹائل میں پچھے کی طرف ٹائی کیا ہے-

چہرے پر سجے خوبصورت مسکراہٹ بھی انکی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہی ہے-

اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انوپما نے فینس سے بھی اسی گانے پر ڈانس کرکے ویڈیو شیئر کرنے کے لیے کہا ہے-

کیپشن میں انوپما نے لکھا ہے کہ فینس برنداونم پر ڈانس کریں- انکے ساتھ ویڈیو بھی یاد سے شیئر کریں تاکہ وہ بھی اپنی اکاؤنٹ سے ان ویڈیوز کو شیئر کرسکیں-

یہ گانا انوپما کی آنے والی فلم راؤڈی بوائز سے ہے- جس میں انکے ساتھ آشیش ریڈی اور وکرم سہدیو بھی نظر آئیں گے- یہ فلم 14 جنوری کو ریلیز ہوئی ہے-

تیلگو فلم راؤڈی بوائز ایک رومانٹک ایکشن فلم ہے جسے سری ہرشا کونگانتی نے ڈائریکٹ کیا اور دل راجو نے پروڈیوس کیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ashish (@ashish_velamakucha)

 

انوپما اور آشیش ریڈی کی فلم ‘راؤڈی بوائز’ کے ٹریلر کی بات کریں تو کہانی میڈیکل کالج کے طالب علم کی ہے-
جہاں پر ہی انوپما اور آشیش ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو اپنا دل دے بیٹھتے ہیں-
ٹریلر سے یہ تو صاف پتہ چل گیا ہے کہ اس فلم میں انوپما پرمیشورن اور آشیش ریڈی کے خوب سارے رومانٹک سین دیکھنے کو ملیں گے-

 

انوپما پرمیشورن کی پیدائش 18 فروری 1996 کو کیرالہ میں ہوئی- انوپما کے والد کا نام سنیتا پرمیشورن، پرمیشورن ہے-

اداکارہ انوپما نے سی ایم ایس کالج کوتیام، کیرلہ سے مواصلاتی انگریزی میں ڈگری حاصل کی- بعدازاں انوپما نے اداکاری کی خاطر تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔

راؤڈی بوائز اداکارہ انوپما پرمیشورن ، ملیالم، تیلگواور تمل زبانوں کی فلموں میں کام کرچکی ہے- انوپما کو شہرت سال 2015 میں آئی ملیالم فلم پریمم میں نبھائے میری جارج کے کردار سے ملی-

Tags:

You Might also Like