Type to search

ٹی وی اور فلم

چین میں ریلیز ہوگی ریتیک روشن کی سپر 30 فلم

super 30 in china

فلمی ڈسک،12اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے کی شروعات چین سے ہوئی تھی۔ اور اب وہاں کی زندگی عام ہو گئی ہے۔ عوامی مقامات جیسے، ہوٹل، سینما گھر، شاپنگ مال، کو عوام کے لیے کھولا جارہا ہے۔

ایسے خبر ہے کہ ہندی سینما کے ہینڈسم اداکارہ ریتیک روشن کی فلم سپر 30 لاک ڈاؤن کے بعد چین میں ریلیز ہونے والی پہلی ہندوستانی فلم ہوگی۔ممبئی 12 اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچو مین راکیش روشن کی سپر ہٹ فلم ‘سپر 30’ چین میں ریلیز کی جائے گی۔

گزشتہ کافی عرصے سے چین میں بالی وڈ کی فلمیں کافی پسند کی جا رہی ہیں. دنگل، سکریٹ سپر اسٹار، ہندی میڈیم اور ہچکی جیسی فلموں کو وہاں کافی پسند کیا گیا ہے.

ابھی رتیک روشن کی سپر ہٹ فلم ‘سپر 30’ بھی چین میں ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے. ‘سپر 30’ میں ریتک نے بہار کے ماہر اقتصادیات کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم نے باکس آفس پر تقریبا 150 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جیسے ہی چین کورونا وائرس کی وبا سے نکل جائے گا، اس کے فورا بعد ‘سپر 30’ کو وہاں ریلیز کر دیا جائے گا۔

یہ فلم پچھلے سال بہار میں پیدا ہوئے آنند کمار کی زندگی پر مبنی ہے۔ ہندوستان میں پچھلے سال ریلیز ہوئی اس فلم کو ناظرین اور ماہرین سے خوب تعریف ملی ہے۔

یہاں تک کہ اس فلم کو اور آنند کمار کے کردار میں ریتیک روشن کی اداکاری کو عالمی سطح پر بھی بہت خوب پسند کیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like