Type to search

ٹیکنالوجی

ایمیزون الیکسا کو ملا اپ ڈیٹ ،وائرس کے علامات جاننے میں آپکی کرے گا مدد

ٹیکنالوجی ڈسک،12اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کا قہر ہندوستان میں تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔ ایسے میں ای۔کامرس سائٹ ایمیزون نے وائس اسسٹنٹ الیکسا کے لیے اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے تحت یوزرس الیکسا کے ذریعہ سے کوویڈ 19 کے علامات کے بارے میں جان سکیں گے۔ ساتھ ہی یوزرس کو اس وائرس سے جوڑی اہم معلومات بھی ملے گی۔ وہیں، الیکسا ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں کو سپورٹ کرتی ہے۔

ایمیزون کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نے آئی سی ایم آر کی گائیڈ لائن کو نظر میں رکھ کر الیکسا کے اپ ڈیٹ کو کورونا وائرس کے علامات کے ساتھ تیار کیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی ایمیزون الیکسا اپنے یوزرس کو ہاتھ دھونے کا مشورہ بھی دیتی ہے۔

مائی گورنمنٹ نے سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کے ساتھ مل کر یوزرس کے لیے کورونا ہیلپ ڈسک چیٹ بوٹ کو لانچ کیا تھا۔ یوزرس کو اس چیٹ بوٹ پر کورونا وائرس سے جڑی معلومات ملے گی۔

Tags:

You Might also Like