Type to search

اسپورٹس

ان وجوہات سے ڈیوڈ گاور نے کہا کہ سورو گنگولی میں ہے آئی سی سی صدر بننے کی صلاحیت

سورو گنگولی

نئی دہلی،15مئی (بھاشا) انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور کا ماننا ہے کہ سورو گنگولی کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی قیادت کرنے کے لئے ضروری ‘سیاسی ذہانت’ ہے اور انہوں نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر کے طور پر خود کو پہلے ہی ثابت کردیا ہے جو بہت مشکل کام ہے۔ گاور دنیا کے سب سے فنکارانہ بلے بازوں میں سے ایک مانے جانے والے گنگولی کی قیادت سے متاثر ہیں۔ انکا ماننا ہے کہ انکے پاس مستقبل میں عالمی تنظیم کی قیادت کرنے کے لیے ضروری سمجھ ہے۔

 

گاور نے ‘گلوفنس’ کے چیٹ پروگرام کیو 20 سے پہلے کہا، میں نے اتنے سالوں میں جو کچھ سیکھا ہے، وہ یہ ہے کہ بی سی سی آئی کا آپریشنز کرنے کے لیے آپ کے پاس کئی طرح کی مہارت اور سمجھ ہونی چاہیئے۔ انکی (گنگولی( جیسا وقار ہونا (بورڈ کے لیے ) بہت اچھی شروعات ہے، لیکن آپ کو ایک بہت ہی شائستہ سیاستداں ہونے کی ضرورت ہے۔

Tags:

You Might also Like