Type to search

اسپورٹس

سورو گنگولی نے کہا ، کوویڈ -19 ویکسین آنے کے بعد چیزی معمول پر آئیں گی

سورو گنگولی

اسپورٹس ڈسک،31مئی(بھاشا) انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے کہا کہ کورونا وائرس کے علاج کی ویکسین بننے کے بعد زندگی معمول ہونے لگے گی۔ پوری دنیا پچھلے کچھ مہینے سے کوویڈ 19 وبا کی زرد میں ہے۔ اسکی وجہ سے کرکٹ سمیت دنیا بھر میں دوسرے کھیلوں کا انعقاد بھی متاثر ہوا ہے۔

گنگولی نے ان۔اکیڈمی ایپ پر ایک سیشن میں کہا، یہ ایک ایسی چیز ہے جس نے دنیا کو پوری طرح سے ہلاکر رکھ دیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ چیزیں وقت کے ساتھ پٹری پر لوٹ آئیں گی۔ ہمارے پاس اس سے نمٹنے کے لیے دوا نہیں ہے لیکن 7-6 مہینے میں جب ٹکہ نکل جائے گا، تب حالات معمول ہوجائیں گے۔

سابق ہندوستانی کپتان نے کہا، مجھے لگتا ہے کہ کرکٹ پھر سے معمول ہوجائے گا۔ ہاں، پروگرام میں کچھ بدلاؤ ہونگے لیکن بی سی سی آئی اور آئی سی سی کرکٹ کو واپس معمول حالات میں لانے کے لیے کچھ بھی کریں گے۔
گنگولی نے مانا ہے کہ ویکسن کے آنے کے بعد یہ وائرس بھی فلو یا پیلیاں جیسے کسی دیگر دوسری بیماری کی طرح ہوگا جسکا علاج موجود ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ مضبوطی سے واپسی کرئے گا۔

Tags:

You Might also Like