Type to search

اسپورٹس

سورو گنگولی برتھ ڈے اسپیشل : ان سے جڑے کچھ دلچسپ واقعات

سورو گنگولی

اسپورٹس ڈسک،8جولائی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کی یوم پیدائش ہے۔ اور آج وہ اپنا 48 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ انکی پیدائش 8 جولائی 1972 کو کولکتہ میں ہوئی۔ لوگ انہیں پیار سے دادا کے نام سے پکارتے ہیں۔ ہندوستانی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اوپنر بلے باز تھے۔ فی الحال ہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے 39ویں صدر ہیں۔

 

سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی (131 رن) نے 1996 میں لارڈز کے تاریخی میدان پر شاندار سنچری سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی شروعات کی، 113 ٹیسٹ میچوں میں گنگولی نے 7212 اور 311 ونڈے کھیلنے کے بعد انہوں نے 11363 رن بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے ورلڈ کپ میں سب سے بڑا اسکور 183 انکے نام ہے۔

 

گنگولی آف سائڈ میں شاٹ کھیلنے میں ماہر ہیں۔ پرنس آف کولکتہ اور رائل بنگال ٹائیگر کے نام سے مشہور سورو گنگولی نے اپنے کیریئر میں کئی کامیابیاں حاصل کی۔ بتادیں کہ گنگولی بنگال کرکٹ ایسو سی اے شن کے صدر تھے۔ گنگولی کی کپتانی اور بلے بازی اسٹائل کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کو نئی پہچان دلانے میں گنگولی کا اہم رول ہے۔

 

گنگولی کی اہلیہ ڈونا روئے مشہور اوڈیسی ڈانسر ہیں۔ گنگولی اور ڈونا پڑوسی تھے اور دونوں نے گھروالوں کی مرضی کو بنا بتائے شادی کی تھی۔ بعد میں خاندان نے اس رشتے کو منظور کر لیا۔

 

سال 2000 میں میچ فکسنگ کے بعد جب ہندوستانی کرکٹ بحران میں تھا تب گنگولی نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور ٹیم کو سنبھالا۔ جب وہ کپتان بنے ہندوستان کی ٹیسٹ رینکنگ 8تھی۔ جب وہ کپتانی سے ریٹائر ہوئے تو ہندوستان دوسرے مقام پر تھا۔

گنگولی کا شمار کرکٹ دنیا کے بہترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ گنگولی نے ونڈے میں کل 22 سنچری بنائے۔ جس میں سے 18 سنچری انہوں نے ہندوستان کے باہر بنائے۔ کپتانی کی بات کریں تو غیر ملکی سرزمین پر انکی کپتانی میں ہندوستان نے 28 ٹیسٹ میچ کھیلے، جس میں سے 11 میں جیت حاصل کی۔ گنگولی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں ہونگے کہ وہ اہم طور پر دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے۔ لیکن وہ بائیں ہاتھ کے بلے باز اس لیے بنے تاکہ اپنے بھائی کا کرکٹ کا اعزاز استعمال کر سکیں۔

 

سال 2000 میں کینیا میں کھیلا گیا آئی سی سی ناک آوٹ کپ گنگولی کی کپتانی میں پہلا بڑا ٹورنامنٹ تھا۔ اسکے فائنل میں کرس کرین کی شاندار انگیز کی وجہ سے ہندوستان کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسکے بعد سال 2002 میں ہندوستان نے سری لنکا میں منعقد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا مشترکہ اعزاز جیت کر گنگولی کی کپتانی میں پہلا آئی سی سی خطاب جیتا۔

گنگولی نے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بعد سال 2007 میں پاکستان کے خلاف 239 رن بنائے بنگلور میں کھیلی گئی یہ انگیز انکے بین الاقوامی کریئر کا ایک واحد ڈبل سنچری ہے۔ سال 2008 میں آسٹریلیا کے خلاف ناگپور  میں انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا۔ سال 2004ء میں حکومت ہند نے انہیں پدم شری اعزاز سے نوازا۔ اور 20 مئی 2913ء کو حکومت مغربی بنگال نے انہیں بنگا بھوشن اعزاز سے نوازا۔

Tags:

You Might also Like