Type to search

اسپورٹس

سورو گنگولی کی اچانک صحت خراب، آئی سی یو میں شریک

اسپورٹس ڈسک، 2 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کو بے چینی کی شکایت کے بعد ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔

گنگولی کولکتہ کے ووڈ لینڈز ہاسپٹل میں شریک ہے۔ ہاسپٹل کے عہدیداروں نے کہا کہ ، گنگولی کی حالت اب مستحکم ہے اور انہیں نجی ہاسپٹل کے ایمرجنسی وارڈ میں شریک کرایا گیا ہے۔ وہ 48 برس کے ہیں۔

آج صبح یعنی 2 جنوری 2020 گنگولی کی طبیعت خراب ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ، سورو گنگولی جم میں ورزش کر رہے تھے ، یہ جم گنگولی کے گھر میں ہی ہے۔

جمعہ کی شام ورک آوٹ سیشن کے بعد انہوں نے سینے میں درد کی شکایت دی اور آج دوپہر دوبارہ ایسی حالت کے بعد خاندان کے ارکان نے انہیں ہاسپٹل لے گئے۔

عہدیدار نے کہا، اب انکی حالت مستحکم ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ درد دل سے جڑا کسی مسئلہ کی وجہ ہے یا نہیں۔ انکے کئی ٹیسٹ ہوں گے۔ بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ٹیوٹ کرکے گنگولی کے جلد ٹھیک ہونے کی خواہش کی ہے۔

بتادیں کہ گنگولی کی کپتانی میں ہندوستان سال 2003 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا تھا۔ سال 1983 کے بعد یہ دوسرا موقع تھا جب انڈین ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔ سال 2002 میں انگلینڈ میں ٹیم نے نیٹ ویسٹ سیریز جیتی تھی۔ فائنل میچ جتنے کے بعد گنگولی نے لارڈس کی بالکنی میں قمیض اتار کر لہرائی تھی۔ جسے کرکٹ فینس آج تک نہیں بھولے ہیں۔

گنگولی کی طبعیت بگڑنے کے بعد جیسے ہی یہ خبر پھیلی، تو سوشل میڈیا پر لوگ انکے جلد صحت یاب ہونے کی دعا مانگنے لگے۔ ٹیم انڈیا کپتان ویراٹ کوہلی، شیکھر دھون، جیسے کئی اسٹارس انکی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔

گنگولی کی پیدائش 8 جولائی 1972ء کو کولکتہ میں ہوئی۔ گنگولی کو کامیاب کپتانوں میں گنا جاتا ہے۔ گنگولی نے ہندوستان کے لیے 113 ٹیسٹ اور 311 ونڈے کھیلے۔ گنگولی نے سال 1996 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری بنا کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کا زوردار آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 49 ٹیسٹ اور 147 ونڈے میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز گنگولی نے اپنے کیریئر میں 113 ٹیسٹ میچوں میں 42.17 کی اوسط سے 7212 رن بنائے۔ جن میں 16 سنچری اور 35 نصف سنچری شامل ہے۔

وہیں 311 ونڈے میچوں میں انہوں نے 41.02 کی اوسط سے 11363 رن بنائے۔ جن میں 22 سنچری اور 72 نصف سنچری شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like