Type to search

ٹی وی اور فلم

شلپا شیٹی کی 13 سال بعد فلم نکما سے بڑے پردے پر واپسی، جون میں ہوگی ریلیز

فلمی ڈسک،19ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی لمبے وقت سے فلموں سے دورہے، اب شلپا ایک بار پپھر سلور اسکرین پر نظر آئیں گی- فلم کے لیے انہوں نے تیاریاں بھی شروع کردی ہے- 13 سال بعد بڑے پردے سے دور رہنے کے بعد شلپا شیٹی شبیر خان کی فلم نکما میں نظر آئیں گی-

فلم کے لیے پرجوش شلپا شیٹی نے بڑا اعلان بھی کردیا ہے- شلپا شیٹی نے اپنے ٹیوٹر پر لکھا، نکما کی ریلیز تاریخ کرنے کے لیے پرجوش ہوں، فلم 5 جون 2020 میں ریلیز ہوگی- شبیر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا- اب آپ لوگوں کے فلم دیکھنے کا انتظار ہے- تھیڑ میں ملیں گے-

 اس فلم میں ابھیمنیو دسانی اور شیرلی ستیا لیڈ رول میں ہے- فلم کا ڈائریکشن شبیر حان کررہے ہیں- فلم کے اسٹار ابھیمنیو اور شرلی کافرسٹ لک بھی جاری کیا گیا ہے-

تقریبا 13 سال کے بریک پر کیا کہا شلپا نے

سال 1993 میں شاہ رخ خان کی مشہور زمانہ فلم ’بازیگر‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی شلپا شیٹی نے 13 سالہ طویل رفاقت کے بعد ایک بار پھر واپسی کااعلان کردیا ہے۔

اس سے پہلے شلپا کو سال 2007 میں فلم لائف ان اے میٹرو “اپنے” میں دیکھا گیا تھا، فلم سے اپنے 13 سال لمبے بریک پر شلپا شیٹی نے کہا تھا، میں فلم انڈسٹری کا حصہ ہوں اور چاہے کہیں بھی رہوں میں ہمیشہ اس انڈسٹری کا حصہ رہوں گی- جب آپ لائم لائٹ کو مس کرتے ہیں تو آپ کو فلم انڈسٹری کی یاد آتی ہے- آپ کو اچانک لگتا ہے کہ آپ کچھ ہار رہے ہیں اور لوگ آپ کو بھول رہے ہیں، میں نے ایسا کبھی محسوس نہیں کیا کیونکہ میں لگاتار ٹی وی پر کام کررہی تھی- میں نے فلموں سے دوری اپنی مرضی سے بنائی تھی-

اپنی فلم انڈسٹری کے سفر پر شلپا نے کہا تھا، ایکٹر بننا میرے لیے لک بائی چانس تھا، میں 15 سال کی تھی اور اس دوران ایک ایونٹ پر گئی تھی- یہاں ایک شخص نے فوٹو کلک کی- اگلے دن وہ فوٹو شو کے سیٹ پر تھی اور تب سے کام کرنا شروع کردیا تھا-

Tags:

You Might also Like