Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہ رخ خان کا نام دنیا کے 50 عظیم اداکاروں میں شامل : ایمپائر میگزین

شاہ رخ خان

ممبئی، 22 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم پٹھان تنازعہ کے درمیان بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور ہندی سنیما کے لیجنڈ شاہ رخ خان کے نام ایک اور ٹائٹل درج ہوگیا ہے۔ شاہ رخ خان کو ‘ایمپائر میگزین’ کی جانب سے اب تک کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہی نہیں، شاہ رخ خان واحد ہندوستانی فنکار ہیں جو اس فہرست میں شامل ہیں۔

ایمپائر میگزین نے اب تک کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں شاہ رخ خان ہندوستان کے واحد شخص ہیں جن کا نام اس میں شامل کیا گیا ہے-

ایمپائر میگزین نے فروری 2023 کے شمارے کے لیے قارئین سے وہ اب تک کے بہترین اداکاروں کو ووٹ کرنے کے لیے کہا اور اب اسکی فہرست جاری کردی ہے-

ایمپائر میگزین کی فہرست میں بالی ووڈ کے ستاروں میں ٹام ہینکس، ڈیزیل واشنگٹن، مارلن منرو، رابرٹ ڈی نیرو، نٹالی پورٹ مین، ہیتھ لیر، ٹام کروز، لیونارڈوڈی کیپریو، سیموئل ایل جیکسن، نکولس کیج، وائلاڈیوس، کیٹ بلانشیٹ، مارلون برانڈو، مارلن ٹول، میریل اسٹریپ، کرسچن بیل، انتھونی باپکنز، جولیان مور، چارلیز تھیرون، ال پیکینوپنیلوپ کروز، یوکن فینکس، مورگن فری مین وغیرہ شامل ہیں-

میگزین نے شاہ رخ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘مس مارول کی پسندیدہ فلم اسٹار شاہ رخ خان کا تقریباً چار دہائیوں کا ہٹ کیریئر ہے۔ پوری دنیا میں ان کے اربوں پرستار ہیں۔ اپنی لاجواب حیرت انگیز انداز کے کرشمے کی وجہ سے کر سکتے ہیں…. اور تقریباً ہر صنف میں کامیاب ہے، ایسا کچھ نہیں ہے جو وہ نہ کر سکے۔

میگزین نے ایس آر کے، کے ان کی سپر ہٹ فلموں میں ادا کیے گئے زبردست کرداروں کو بھی خصوصی طور پر نامزد کیا ہے۔ اس میں دیوداس (دیوداس مکھرجی)، کچھ کچھ ہوتا ہے (راہول) اور سویدش (موہن بھاگرو) جیسے رول شامل ہیں۔

بتا دیں کہ شاہ رخ خان نے سال 1992 میں فلم دیوانہ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد وہ ‘ڈر’، ‘بازیگر’ اور ‘انجام’ میں منفی کرداروں سے چھا گئے، لیکن دل والے دلہنیا لے جائیں گے ، نے انہیں ‘کنگ آف رومانس’ کے طور پر قائم کیا۔

Tags:

You Might also Like