Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا فرسٹ لک

شاہ رخ خان

فلمی ڈسک، 15 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گذشتہ سال شاہ رخ خان نے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی فلم ڈنکی کی شوٹنگ پوری کرلی تھی- جو سعودی عرب میں چل رہی تھی- اب ایکٹر کی فلم سے انکا فرسٹ لک سامنے آچکا ہے- شاہ رخ خان ، گرین ٹی شرٹ ، فنکی واچ اور کاندھے پر بیگ لیے نظر آرہے ہیں-

 

 

 

 

اسکے ساتھ ہی وہ ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی سے بات کررہے ہیں- بتادیں کہ جیو اسٹوڈیو نے تقریبا 100 فلموں کا اعلان کیاہے، جسے وہ ناظرین کے سامنے لیکر آئیں گے- بڑے اسٹارس اور ٹاپ میکرس نے جیو کے ساتھ کوتعاون کیا ہے- ان فلموں میں نئے ٹیلنٹ کو بھی دیکھنے کا موقع ملے گا-

 

 

شاہ رخ خان کی فلم ڈسمبر 2023 میں ریلیز ہوگی- رپورٹس کی مانیں تو یہ فلم ہندوستانیوں کے غیر قانونی طریقے سے یو ایس اور کینڈا جانے کی کہانی کو ہائی لائٹ کرئے گی- جسے ڈنکی فلائٹ کہتے ہیں-

 

 

فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ تاپسی پنوں بھی لیڈ رول میں نظر آئیں گے- تاپسی پنوں کا اس فلم سے لک اب تک سامنے نہیں آیا ہے-

 

 

شاہ رخ خان کی آخری فلم پٹھان تھی- جس میں انہوں نے خوب ایکشن کیا- چار سال بعد ایکٹر نے اسکرین پر واپسی کی تھی- فینس انہیں دیکھنے کے لیے تھیٹر گئے- نتیجہ یہ ہوا کہ شاہ رخ خان کی فلم نے باکس آفس پر کے ریکارڈ توڑ دیئے-

 

 

آنے والے کچھ مہینوں میں شاہ رخ خان کی فلم جوان ریلیز ہوگی- جسے ایٹلی ہدایت کررہے ہیں- فلم میں شاہ رخ خان ، ساؤتھ اداکارہ نین تارا کے ساتھ نظر آئیں گے-

Tags:

You Might also Like