Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ گلیکسی زیڈ فلپ دنیا کا پہلا فولڈ ایبل گلاس اسمارٹ فون

ٹیکنالوجی ڈسک،14فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیمسنگ نے 11 فرورح لو گیلکسی ان پیکڈ ایونٹ میں اپنے نئے فولڈ ایبل اسمارٹ فون گیلکسی زیڈ فلپ کو لانچ کیا ہے- کلیم شیل ڈیزائن کے ساتھ آنے والے اس اسمارٹ فون میں پہلی بار فولڈ ایبل گلاس کا استعمال کیا گیا ہے جو اسکے فولڈنگ صلاحیت کو بہتر بناتا ہے- ڈیزائن کے معاملے میں یہ فون کافی حد تک موٹو ریزر 2019 جیسا لگتا ہے-

گیلکسی زیڈ فلپ میں سیمسنگ نے خود ڈیولپ کیا ہوا الٹرا – تھین گلاس استعمال کیا ہے- اس گلاس کی وجہ سے فون کے لک کو پریمیم ہوتا ہے ساتھ ہی یہ اسکرین کو تھوڑا ڈیوریبل بھی بناتا ہے- گلاس کی خاصیت ہے کہ اس میں لگے اسکریچ کو آسانی سے ریپئر بھی کیا جاسکتا ہے- اس ٹیکنالوجی کی مدد سے سیمسنگ نے فون کے ڈسپلے میں آنے والے کریج کو کم کیا ہے- فون میں 6.7 انچ کا فل ایچ ڈی + ڈائنامک ایمولیڈ انفینٹی فلیکس ڈسپلے دیا گیا ہے- یہ ڈسپلے 425 پی پی آئی اور 21.9:9 کے تناسب کے ساتھ آتا ہے-

فون میں باہر کی طرح 1.06 کا ایک چھوٹا ڈسپلے بھی دیا گیا ہے- اسکا استعمال آپ فون کے فولڈ ہونے پر ٹچ کے ذریعہ میوزک تبدیل کرنے کے ساتھ ہی سیلفی کلک کرنے کے لیے بھی کرسکتے ہیں- یہ ڈسپلے آپکو نوٹیفیکیشن بھی دیکھاتا ہے-

Tags:

You Might also Like