Type to search

ٹیکنالوجی

سیمسنگ 18 فروری کو لانچ کرسکتا ہے دوسرا فولڈ ایبل اسمارٹ فون

ٹیکنالوجی ڈسک،11ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیمسنگ کی گیلکسی ایس 11 سیریز سے جوڑے کئی تفصیلات اور لیکس کچھ میڈیا رپورٹس میں سامنے آرہے ہیں، گذشتہ دنوں سے کمپنی کے فون سے جوڑے لیکس تو آرہے ہیں، ساتھ ہی اب ایک نئے اپ ڈیٹ میں کمپنی کے دوسرے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کا ذکر کیا گیا ہے۔ ٹپسٹر آئیس یونیورس کی طرف سے دعوی کیا گیا ہے کہ سیمسنگ اپنا دوسرا فولڈ ایبل اسمارٹ فون 18 فروری 2020 کو لانچ کرسکتا ہے۔ اسی دن کمپنی کے فلیگ شپ ڈیوائس گیلکسی ایس 11 کو لانچ کی امید بھی کی جارہی ہے۔

ساؤتھ کوریا کی ٹیک کمپنی سیمسنگ ہر سال اپنی فلیگ شپ ایس سیریز کو موبائل ورلڈ کانگریس ٹریڈ شو کے دوان اپ گریڈ کرتا ہے۔ 2020 میں موبائل ورلڈ کانگریس ایونٹ 24 سے 27 فروری تک ہونا ہے یاد دلادیں کہ اس سال سیمسنگ نے اپنے گیلکسی ایس 10 اسمارٹ فون کو 20 فروری کو لانچ کیا اور اسکا کو۔نوٹ 25 فروری موبائل ورلڈ کانگریس میں دیا گیا ہے۔ گیلکسی ایس 10 سیریز کے ساتھ ہی کمپنی نے اپنا پہلا فولڈ ایبل گیلکسی فولڈ بھی متعارف کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like